ETV Bharat / state

Darbhanga Road Accident تیز رفتار ٹرک نے تین لوگوں کو روندا، دو کی موت، ایک زخمی - دربھنگہ سڑک حادثے میں دو ہلاک

دربھنگہ کے بیرول تھانہ علاقے کے اسٹیٹ ہائیوے نمبر 56 سپول۔کشیشور استھان مین روڈ میں ہانٹی گاؤں کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ٹرک نے تین لوگوں کو روندا، جس کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ ایک شدید طور پر زخمی ہوا ہے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Road Accident In Darbhanga

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 8:46 PM IST

دربھنگہ: دربھنگہ ضلع کے بیرول تھانہ علاقے کے اسٹیٹ ہائیوے نمبر 56 سپول ۔ کشیشور استھان مین روڈ میں ہانٹی گاؤں کے قریب بدھ کو ایک ٹرک نے تین لوگوں کو روند ڈالا، جس میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔Road Accident In Darbhanga

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ہانٹی برانچ واقع بیرول تھانہ علاقے کے تحت سوپول بن دیوی نگر باشندہ کامکھیا ساہ (65)، بیرول پاور سب اسٹیشن میں ملازم مدھوبنی ضلع کے پھولپراس تھانہ علاقہ کے بیلا موہن گاﺅں باشندہ موہن پاسوان (45)اور جمال پور تھانہ علاقہ کے لہوا باشندہ کشیشور ساہ صبح کی سیر کر رہے تھے۔ اسی دوران نوٹول کی جانب سے تیز رفتار آرہے ٹرک نے تینوں کو روندتے ہوئے کشیشور استھان کی جانب فرار ہو گیا۔ اس میں کامکھیا ساہ اور موہن پاسوان کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ کشیشور ساہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔ لوگوں نے ٹرک کا پیچھا کیا۔ لیکن، کامیابی نہیں ملی۔ کچھ دیر لوگوں نے ہنگامہ کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر سب کو سمجھایا۔ دریں اثنا، زخمی کو بیرول پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے اسے دربھنگہ میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کیا گیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

دریں اثناء بیرول زون کے سرکل آفیسر ومل کمار کرنا نے بتایا کہ ڈیزاسٹر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فیملی بینیفٹ اسکیم کے تحت مرنے والوں کو دی جانے والی امداد کل دستیاب کرا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Madrasa Teacher Killed سڑک حادثہ میں مدرسہ کے استاد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.