ETV Bharat / state

مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کے دفتر اور رہائش گاہ پر بہار اسپیشل ویجلینس یونٹ کی طرف سے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ
مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 12:22 PM IST

Updated : Nov 17, 2021, 12:29 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کی رہائش گاہ اور دفتر پر اسپیشل ویجلینس یونٹ کی طرف سے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ وائس چانسلر پر یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام ہے۔

مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ
مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پر چھاپہ

وائس چانسلر کے گھر کے اندر کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس تعیناتی کی گئی ہے۔ وائس چانسلر کے خلاف کیس درج کیا گیا اور ان کے کئی ٹھکانوں پر تلاشی مہم جاری ہے۔

آج صبح سے ہی وائس چانسلر کی سرکاری رہائش گاہ اور دوسری جگہوں پر تلاشی لی جارہی ہے۔ اس کے پہلے ویجلینس کورٹ نے سرچ وارنٹ جاری کیا تھا اس کے بعد یہ تلاشی لی جارہی ہے۔

بہار اسپیشل ویجلینس یونٹ کے ڈی جی نیئر حسنین خان خود اس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ حالانکہ اطلاع کے مطابق ڈی جی نیئر حسنین خان یہاں موجود نہیں ہیں۔ ایس پی رینک کے افسر اس چھاپے ماری کی قیادت کررہے ہیں، ساتھ ہی کئی ڈی ایس پی اور مقامی تھانہ رام پور کی پولیس بھی موجود ہے۔

ایس ایس پی ادتیہ کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'چھاپے ماری اسپیشل ویجلینس یونٹ کی طرف سے کی جارہی ہے حالانکہ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ جانچ کے بعد متعلقہ حکام اس کی تفصیل بتائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسپیشل ویجیلینس یونٹ نے 2/ 2021 کیس درج کیا ہے جس میں مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر راجندر پرساد سنگھ ان کے پرائیویٹ سیکریٹری سبودھ کمار اور ایک سابق گرافکس اینڈ آفس پرنٹر کے مالک اوم پرکاش جو ویر کنور سنگھ یونیورسٹی آرہ کے مالی آفیسر ہیں۔ وہیں جتندر کمار رجسٹرار پاٹلی پترا یونیورسٹی اور دوسرے کے خلاف دفعہ 120، 420 بی اور دیگر آئی پی سی دفعات درج کی گئی تھی۔

Last Updated : Nov 17, 2021, 12:29 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.