ETV Bharat / state

Sonu have a wonderful answer to Tej Pratap: تیج پرتاپ کو سونو کا شاندار جواب - وزیراعلیٰ کے سامنے انتظامیہ بے نقاب

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے تعلیم کے لیے مدد کی التجا کرنے والا نالندہ کے 11 سالہ طالب علم سونو سے آج آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے بات کی، اس دوران تیج پرتاپ نے سونو سے آئی ایس بن کر اپنے ماتحت کام کرنے کی پیشکش کی، لیکن سونو نے تیج کو اپنے جواب سے حیران کردیا۔ Sonu have a wonderful answer to Tej Pratap

تیج پرتاپ کو سونو کا شاندار جواب
تیج پرتاپ کو سونو کا شاندار جواب
author img

By

Published : May 17, 2022, 10:31 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیراعلی سے تعلیم کے لئے مدد مانگنے والا 11 سالہ طالب علم سونو کمار کو آج کون نہیں جانتا ہے، سونوں نے جس طرح سے وزیراعلیٰ کے سامنے انتظامیہ کو بے نقاب کیا آج ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے۔ ایسے میں لالو کے بڑے لال تیج پرتاپ یادو نے بھی سونو سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی۔

اس دوران تیج پرتاپ نے سونو کی زبردست تعریف کی اور کہا کہ ہم تمہیں اسکول میں داخلہ کروا دیں گے۔ ساتھ ہی سونو نے بھی تیج پرتاپ سے کئی سوال پوچھے۔ اسی درمیان تیج پرتاپ نے کہا کہ تم بڑے ہو کر آئی اے ایس بنو اور میرے ماتحت کام کرنا، تبھی سونو نے فوراً کہا کہ 'ہم کسی کے ماتحت کام نہیں کریں گے'۔ Sonu have a wonderful answer to Tej Pratap

سونوں نے تیج پرتاب سے پوچھا آپ کب آئیں گے جس کے جواب میں پرتاپ نے سونو سے کہا کہ جب تم بلاؤگے ہم آجائیں گے۔ سونو نے فوراً کہا کہ ابھی آپ آجائیے۔ جواب میں تیج پرتاپ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی کسی پروگرام میں جا رہے ہیں۔ اس دوران تیج پرتاپ نے سونو سے جن شکتی پریشد کا رکن بننے کو بھی کہا، تیج پرتاپ سے بات کرتے ہوئے سونو کافی خوش دکھائی دے رہا تھا۔ بتادیں کہ سونو کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی لوگ ان کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہوا جس میں ایک بچہ ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے سرکاری اسکول کے بجائے پرائیویٹ اسکول میں داخلہ کرانے کی التجا کرتا نظر آیا۔ بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ اتوار کو نالندہ ضلع کے ہرنوت بلاک میں اپنے آبائی گاؤں کلیان بیگھا (کلیان بیگھا گاؤں میں سی ایم نتیش کمار) پہنچے تھے، وہیں چھٹی جماعت کے طالب علم سونو کمار نے وزیر اعلیٰ کو آواز لگانے لگا، سر، سنئے سر سنئے نا، نتیش کمار اس بچے کی آواز سن کر رکتے ہیں اور اس کے قریب جاتے ہیں تو بچہ ان سے کہتا ہے کہ وہ پڑھنا چاہتا ہے۔ Sonu have a wonderful answer to Tej Pratap

بچہ سی ایم نتیش کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالکر تعلیم کی بد حالی اور شراب بندی کو ناکام بتایا، کیونکہ سی ایم نتیش کمار اپنے ہر پروگرام میں تعلیم اور شراب بندی کے بارے میں کہتے ہیں۔ بچہ نے ان سے کہا کہ اگر حکومت ہماری مدد کرے تو میں بھی پڑھائی کرکے آئی اے ایس یا آئی پی ایس بننا چاہتا ہوں۔ بچے نے بتایا کہ سرکاری سکول میں تعلیم کی حالت بد سے بدتر ہے۔ بچے کی قابلیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ سونو کمار چھٹی جماعت میں پڑھنے کے بعد 40 بچوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم دے کر اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اس چھوٹے بچے کی ہمت دیکھ کر افسر سے لے کر لیڈر تک سب دنگ رہ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.