ETV Bharat / state

میں رہوں یا نہ رہوں بھارت ملک رہنا چاہئے: رتیش - رتیش نے کورونا سے متعلق تحقیق کے لئے اپنا جسم عطیہ کرنے کا اعلان

مغربی چمپارن ضلع کے ایک شخص نے کورونا سے متعلق تحقیق کے لئے اپنا جسم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میں رہوں یا نہ رہوں بھارت ملک رہنا چاہئے: رتیش
میں رہوں یا نہ رہوں بھارت ملک رہنا چاہئے: رتیش
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 8:40 PM IST

مغربی چمپارن: عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے،لیکن اس وائرس کو شکست دینے کے لئے دنیا بھر کے ماہرین تحقیق کر رہے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق صحیح ویکسین تیار کرنے کے لئے ایک انسانی جسم پر تحقیق ہونا ضروری ہے. لیکن ابھی تک اس کا خطرہ اٹھانے کی ہمت کسی نے نہیں کی ہے۔

میں رہوں یا نہ رہوں بھارت ملک رہنا چاہئے: رتیش
میں رہوں یا نہ رہوں بھارت ملک رہنا چاہئے: رتیش

اس دوران مغربی چمپارن ضلع کے ایک شخص نے کورونا سے متعلق تحقیق کے لئے اپنا جسم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نوجوان نرکٹیا گنج وارڈ 16 کا رہائشی رتیش مشرا نامی شخص ہے۔ جو پیشے سے انجینئر ہے اور وہ گذشتہ 8 سالوں سے ابو دھابی میں مقیم ہے۔ رتیش نے اس وائرس پر ہو رہے تحقیق کے لئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ایک میل بھیجا ہے، جس میں انہوں نے اپنا جسم عطیہ کرنے کی بات کہی ہے۔

میں رہوں یا نہ رہوں بھارت ملک رہنا چاہئے: رتیش
میں رہوں یا نہ رہوں بھارت ملک رہنا چاہئے: رتیش

انہوں نے واٹ ایپ، فیس بک اور اسٹراگرام پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا شہری ہونے کے ناطے قومی مفاد کے لئے اگر کورونا ویكسن پر تحقیق کے لئے انسانی جسم کی ضرورت پڑتی ہے، تو وہ خود کو وقف کرنے کے لئے تیار ہے.حالانکہ رتیش کے میل کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے.

رتیش نے یہ بھی کہا ہے کہ اب کورونا وائرس کی وبا بڑھتی جارہی ہے۔ میں یہ سب نہیں دیکھ سکتا۔ اگر ممکن ہو تو، کرونا وائرس سے بچنے کے لئے جلد از جلد دوا پر تحقیق کریں۔ میں اس نیک مقصد کی جانچ کے لئے اپنے جسم کا عطیہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.