ETV Bharat / state

کیمور: دکان دار، ضلع انتظامیہ کی کارروائی سے برہم

بہار کے ضلع کیمور میں سبزی منڈی روڈ کے دکانداروں اور عوام نے ضلعی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی آڑ میں انتظامیہ ان کا ذریعہ معاش ختم کر رہا ہے۔'

shopkeepers and people blame district administration in kaimur bihar
دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ پر لگایا الزام
author img

By

Published : May 21, 2020, 4:53 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے شہر بھبھوا میں سبزی منڈی روڈ کے دکانداروں اور مقامی باشندوں نے ضلعی انتظامیہ کی کارگردگی پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔

ایک شخص نے بتایا کہ وارڈ نمبر 18 میں کورونا سے متاثر 3 مریض پائے گئے تھے۔ وہ سب آج سے 10 دن پہلے ہی صحتیاب ہو گئے ہیں اور اپنے گھر بھی واپس جا چکے ہیں۔ اب ان وارڈوں میں دوبارہ کورونا کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ نیز سبزی منڈی کی سڑک کو سیل کر دیا گیا ہے۔ تمام دکانیں بند کرا دی گئی ہیں۔

ایک شخص نے بتایا کہ وارڈ نمبر 18 میں صرف 3 کورونا مریضوں کے ملنے سے انتظامیہ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے لے کر مدرسہ اربیہ تک سیل کر دیا ہے۔

بتا دیں کہ شہر بھبھوا چکبندی روڈ مقامات پر بھی کورونا کے کیسز پائے گئے ہیں۔ لیکن ان مقامات پر سڑک کیوں سیل نہیں کی گئی؟ کیوں ان مقامات پر دکانیں بند نہیں کی گئیں؟ آخر اس سوتیلاپن کی وجہ کیا ہے؟

شہر بھبھوا کے چوک بازار میں بہت زیادہ ہجوم رہتا ہے۔ شہر میں متعدد مقامات پر سماجی فاصلاتی اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ لیکن وہاں کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے، وہاں دکانیں بند نہیں ہیں۔ انتظامیہ کی نظر صرف سبزی منڈی روڈ کے دکانداروں پر ٹکی ہوئی ہیں۔

وارڈ 17 کے رہائشی نے بتایا کہ سبزی منڈی روڈ میں زیادہ تر غریب دکاندار ہیں۔ وہ سب سبزیاں، گوشت، مچھلی اور گروسری کا کاروبار کرتے ہیں۔ ان پر سوتیلا برتاؤ کرنا آسان ہے۔ انتظامیہ ان سوالوں کا جواب دے کہ کن وجوہات کی بناء پر سبزی منڈی روڈ کی اب تک تمام دکانیں بند ہیں؟

سبزی منڈی روڈ کے دکاندار اب بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا علاقہ کنٹینمنٹ زون میں ہے یا نہیں۔ اگر نہیں ہے تو کیا وہ دکان کھول سکتے ہیں یا نہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.