اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او روزی کماری نے کہا کہ ارریہ میں ان کی یہ پہلی ہولی ہے، اس لیے وہ امید کرتی ہیں اس تہوار کو تمام مذہب کے لوگ آپسی تعاون اور مل جل کر منائیں گے۔
ٹاؤن تھانہ صدر کے ڈی سنگھ نے کہا کہ چونکہ انتخاب سے متعلق لیکر یہاں ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور پورے ضلع میں 144 نافذ ہے، اس لئے ہولی منانے والے اس بات کا ضرور خیال رکھیں اور کسی طرح کے نازیبا چیزوں سے احتراز کریں، یہ تہوار امن و محبت کا تہوار ہے اسی انداز میں تمام لوگوں کے ساتھ مل کر خوشی خوشی منائیں۔
اجلاس کی صدارت انچارج ایس ڈی ایم شمبھو کمار نے کی جبکہ دیگر افسران میں ایس ڈی او روزی کماری، ٹاؤن تھانہ صدر کے ڈی سنگھ، ارریہ تھانہ صدر اتولیش کمار ، شانتی سمیتی کے رکن محمد محسن، ریشم لال پاسوان، بال کرشن جھا، پرتاب وشواس، ششی بھوشن جھا، سنجئے اکیلا وغیرہ نے شرکت کی اور آپسی بھائی چارہ کو بڑھانے پر زور دیا۔