ETV Bharat / state

نتیش کابینہ میں شاہنواز حسین اور زماں خان کو بڑی ذمہ داری

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 4:25 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 9:30 PM IST

بی جے پی کے شاہنواز حسین اور جے ڈی یو کے رکن اسمبلی زماں خان کو نتیش کابینہ میں بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نتیش کابینہ میں شاہنواز حسین اور زماں خان کو بڑی ذمہ داری
نتیش کابینہ میں شاہنواز حسین اور زماں خان کو بڑی ذمہ داری

بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کابینہ کی آج توسیع ہوئی ہے۔ اس دوران کل 17 نئے وزراء نے حلف لیا ہے جن میں بی جے پی کے شاہنواز حسین اور جے ڈی یو کے زماں خان کو بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کو وزارت صنعت کی ذمہ داری دی گئی اور زماں خان کو اقلیتی محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ شاہنواز حسین نے سب سے پہلے وزیر کی حیثیت سے اردو میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔

جانکاری کے مطابق کہ تقریبا 20 سال بعد شاہنواز حسین نے دوبارہ وزیر کے عہدے کا حلف لیا اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ان کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ انہیں اپنی سرزمین پر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

وہیں، کیمور سے جے ڈی یو کے ایم ایل اے زماں خان نے بطور وزیر حلف لیا۔ وہ جے ڈی یو کے واحد مسلم رکن سمبلی ہیں جنہیں نتیش کی کابینہ میں وزیر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نتیش کمار اور شاہنواز حسین دونوں اٹل حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 9:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.