ETV Bharat / state

Katihar Road Accident کٹیہار میں پیش آئے دردناک سڑک حادثہ میں آٹھ لوگوں کی موت

کٹیہار میں سڑک حادثے میں آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک بے قابو ٹرک نے آٹو کو زور سے ٹکر مار دی۔ جائے وقوعہ پر خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا کر مزید کارروائی شروع کر دی۔Eight members of a family were killed in a road acciden

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:51 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کٹیہار میں ایک تیز رفتار ٹرک نے آٹھ لوگوں کی جان لے لی ہے۔ بے قابو ٹرک نے مسافروں سے بھرے آٹو کو ٹکر مار دی جس کے سبب آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔Eight members of a family were killed in a road accident

دراصل یہ پورا واقعہ ضلع کے کودھا تھانہ علاقے کے دگھری علاقے میں پیش آیا۔ جہاں این ایچ 81 پر ایک بے قابو ٹرک نے مسافروں سے بھرے آٹو کو ٹکر مار دی۔ اس دردناک سڑک حاثے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

مرنے والے ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں جو کہ مقامی نیرج ٹھاکر خاندان کے افراد ہیں۔ مرنے والوں میں ایک یا دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ایک آٹو میں کھیریا سے کٹیہار جا رہے تھے جبکہ ٹرک کٹیہار سے گیڈاباری جا رہا تھا۔ واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔

کودھا پولیس اسٹیشن کولاسی او پی پولیس کے ساتھ ایس ڈی پی او اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر پہنچے کودھا پولیس اسٹیشن کے سربراہ روپک رنجن سنگھ نے بتایا کہ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:کیمور: درد ناک حادثے میں ایک ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.