ETV Bharat / state

Nalanda Hooch Tragedy: نالندہ میں زہریلی شراب سے 11 افراد کی موت کے معاملے میں کامبنگ آپریشن جاری

author img

By

Published : Jan 16, 2022, 10:24 PM IST

بہار کے نالندہ ضلع میں مبینہ زہریلی شراب Alcohol Poisoning سے گیارہ افراد کی موت ہوئی ہے، اس معاملے میں ضلع پولیس اور ایکسائز محکمہ کی ٹیم مسلسل کامبنگ آپریشن Combing Operation چلا رہی ہے۔

Nalanda Hooch Tragedy: نالندہ میں زہریلی شراب سے 11 افراد کی موت کے معاملے میں کامبنگ آپریشن جاری
Nalanda Hooch Tragedy: نالندہ میں زہریلی شراب سے 11 افراد کی موت کے معاملے میں کامبنگ آپریشن جاری

نالندہ ضلع کے سوہ سرائے تھانہ علاقہ کے تحت چھوٹی پہاڑی میں زہریلی شراب Alcohol Poisoning پینے سے اب تک 11 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بہار شریف کے صدر اسپتال لائی گئی ہے۔

معاملے میں سوہ سرائے تھانہ صدر سوریش پرساد کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد نالندہ پولیس اور ایکسائز محکمہ کی ٹیم کے ذریعہ چھوٹی پہاڑی و دیگر مقامات پر چھاپے ماری کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایاکہ معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کیلیے مسلسل کامبنگ آپریشن Combing Operation چلائی جارہی ہے ۔ کئی افراد کو تفتیش کیلیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ بہار شریف کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر انجن دتا نے کہاکہ اس معاملے میں اعلیٰ سطحی جانچ کی جارہی ہے۔ جانچ کے بعد نتیجہ سامنے آئے گا۔

انتظامی افسران زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔ وہیں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ (صدر) شبلی نعمانی نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اہل خانہ سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جبکہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ موت کی وجہ زہریلی شراب پینا بتا رہے ہیں۔

دریں اثناء زہریلی شراب Alcohol Poisoning سے ہوئی موت کے بعد سابق رکن پارلیمان اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادونے نالندہ پہنچ کر ہلاک شدگان کہ اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اہل خانہ کو 10-10 ہزار روپے بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: زہریلی شراب پینے سے تین ہلاک، پانچ کی حالت نازک

پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پپو یادو نے شراب بندی قانون کے تحت نتیش کمار کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ نالندہ میں زہریلی شراب سے ہوئی موت کا معاملہ وہ ہائی کورٹ لے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں شراب بندی قانون پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کا آبائی ضلع نالندہ سب سے بڑا شراب مافیا ہے۔ Nalanda hooch tragedy

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.