اطلاعات کے مطابق خاتون موسیا درولی گاؤں کی رہنے والی ہے ۔جس کی شناخت اوشادیوی (45) کے طور پر ہوئی ہے۔
اوشادیوی موہنیاں بلاک کے بلونڈی گاؤں جارہی تھی تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔رامگڑھ کے سیسوڑا کے پاس وہ ٹریکٹر کی زد میں آگئی، موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
مقامی افراد انہیں فورا رام منوہر لوہیا ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا کے صدر ہسپتال لے جایا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اوشادیوی کے اہلخانہ کے سپرد کردیا گیا۔