پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے 'جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ' پروگرام کی طرز پر اب راجد دفتر میں بھی جنتا دربار لگنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کا اعلان کل ہی نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری پارٹی کے جتنے بھی وزراء ہیں سبھی عوام کے مسائل سننے اور اس کا حل کرنے کے لیے پارٹی دفتر میں ہفتہ میں ایک دن وقت دیں گے۔ دفتر میں ہر ہفتہ کے منگل کو 'جنتا کا دربار' لگے گا۔ آر جے ڈی نے اپنے دفتر میں لگنے والے 'جنتا کا دربار' کو 'جن سنوائی' کا نام دیا ہے۔
جنتا دربار میں محصولات، اصلاح اراضی اور گنا صنعت محکموں کے وزیر آلوک مہتا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری شامل ہوئے اور لوگوں مسائل سنے۔ کئی فریادیوں کا معاملہ موقع پر ہی بذریعہ فون متعلقہ محکموں کے افسران سے بات کر کے حل کئے گئے۔ بہار کے مختلف اضلاع سے تقریباً دو سو سے زائد فریادی اپنے مسائل لیکر پہنچے تھے جس میں سب سے زیادہ معاملہ محکمہ اراضی سے متعلق تھا جسے آلوک کمار مہتا نے سن کر فوری معاملے کا نمٹارا کیا۔ RJD Janta Darbar
کٹیہار سے آئے منہاج عالم نے کہا کہ ان کے علاقے میں عرصہ دراز سے پانی اور سڑک کا مسئلہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ معاملہ پر فوری کارروائی ہوگی۔ پورنیہ سے آئے زکی اسلم نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کے تحت مدارس میں بڑے پیمانے پر آسامیاں خالی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس سے قبل بھی کئی بار بحالی کی بات کہہ چکے ہیں مگر اس جانب کوئی پہل نہیں ہوئی۔ عظیم اتحاد کی حکومت سے ہمیں امید ہے کہ وہ مدارس کے اساتذہ کا درد سمجھے گی۔ وہیں وزیر اسرائیل منصوری نے کہا کہ عظیم اتحاد حکومت کے تئیں یہ لوگوں کا اعتماد اور بھروسہ ہی ہے کہ آج اتنے لوگ اپنی اپنی فریاد لے کر پہنچے ہیں۔ ہماری حکومت عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کے لیے ہی بنی ہے۔ بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے اسرائیل منصوری نے کہا کہ بی جے پی غریب مخالف پارٹی ہے۔ آج جب ہم لوگ ان کے مسائل سن رہے ہیں اور ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں تو ان کے پیٹ میں درد کیوں ہو رہا ہے۔ RJD Janta Darbar In Patna
یہ بھی پڑھیں: Bihar Political Crisis: جے ڈی یو اور آر جے ڈی کی نئی حکومت سے کارکنان پُرجوش