یونائیٹڈ اگینٹس ہیٹ کے کارکن محمد اظہر الدین نے کہا کہ ' بہار کے مظفرپور میں چمکی بخار سے سینکڑوں بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ آخر کب تک یہ اموات کا سلسلہ چلے گا۔ کسی بڑے واقعہ کے بعد ہی حکومت ہوش میں کیوں آتی ہے، ترقیاتی کام کے دعویٰ کرنے والے ہمارے وزیراعلی صحت پر کیا ترقی کیے ہیں انہیں جواب دینا چاہیے،'
آرگنائزر سیف الاسلام نے کہا کہ 'آج اتنا بڑا حادثہ ہوا پھر بھی میڈیا سوال ہسپتال سے پوچھ رہی ہے، حکومت سے سوال نہیں پوچھتی، لیڈران سے سوال نہیں کرتی، حکومت نے اتنے بڑے معاملے میں جو بے حسی دکھائی ہے وہ یقیناً افسوسناک ہے.'۔
اے ایم آئی ایم کے ضلع صدر راشد انور نے کہا کہ 'یہ حکومت کی ناکامی ہے، آج صورتحال یہ ہے کہ حکومت اس معاملے میں زبان نہیں کھول رہی، وزیراعلی صرف ہسپتالوں کا دورہ کر کے چلے جاتے ہیں، آگے کیا منصوبہ ہے کچھ نہیں بتاتے، یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے'۔
اس موقع پر امتیاز، راشد، مزمل جمال، مطیع الرحمن، کامران، رضی انور، اجئے سمیت درجنوں طلباء شامل تھے۔