ETV Bharat / state

Qari Sohaib RJD MLC Candidate: قاری صہیب، آر جے ڈی کے ایم ایل سی امیدوار

author img

By

Published : May 31, 2022, 2:27 PM IST

راشٹریہ جنتا دل نے بہار میں ہونے والے ایم ایل سی انتخاب کے لیے تمام طبقات سے نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے، قاری صہیب یوتھ راشٹریہ جنتا دل ریاستی صدر ہیں اور لمبے عرصے سے راشٹریہ جنتا دل پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کرتے آ رہے ہیں، پارٹی نے قاری صہیب کو آر جے ڈی سے ایم ایل سی امیدوار بنایا ہے۔ Qari Sohaib RJD MLC Candidate

15434126
15434126

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو کی ہدایت اور حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو کے ذریعہ راشٹریہ جنتا دل نے بہار میں ہونے والے ایم ایل سی انتخاب کے لیے Rashtriya Janata Dal MLC Candidate اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے، آج دیر شام راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ نے ایک پریس کانفرنس منعقد اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قومی صدر لالو پرساد یادو نے ایم ایل سی انتخاب کے لیے جن تین ناموں پر رضا مندی ظاہر کی ہے ان میں پہلا نام یوتھ راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر قاری صہیب مظفرپور ، منی دیوی بختیار پور اور اشوک کمار پانڈے روہتاس کا نام شامل ہے. یہ تینوں ہی راشٹریہ جنتا دل کے تئیں وقف قدیم کارکنان ہیں۔ Qari Sohaib RJD MLC Candidate

واضح رہے کہ راشٹریہ جنتا دل نے اس انتخاب میں تمام طبقات سے نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے، قاری صہیب یوتھ راشٹریہ جنتا دل ریاستی صدر ہیں اور لمبے عرصے سے راشٹریہ جنتا دل پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کرتے آ رہے ہیں، تیجسوی یادو کے قریبی سمجھے جانے والے قاری صہیب مدرسہ کے طالب علم رہے ہیں، ان کے والد مرحوم قاری نسیم احمد شہر مظفرپور کا مشہور دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ جامع العلوم کے استاد رہے ہیں، انہیں کے نقشِ قدم پر چل کر انہوں نے اپنی تعلیمی سفر کا آغاز کیا اور آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منی دیوی ایک معمولی خاتون کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ شروعات سے پارٹی کے تئیں وقف رہی ہیں، یہ کپڑے دھونے کا کام کرتی ہیں، ان کی امیدواری کو لیکر تیج پرتاب یادو نے زیادہ پہل کی اور ٹکٹ دلانے میں کامیاب رہیں، جبکہ اشوک کمار پانڈے گزشتہ تیس سالوں سے راشٹریہ جنتا دل کے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کر رہے تھے. اس ایم ایل سی انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل نے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے یہ سب زمینی سطح کے کارکنان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.