ETV Bharat / state

'پورنیہ کی خواتین ملک کے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں'

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 1:24 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:12 AM IST

وزیراعظم مودی نے اتوار کو ریاست بہار کے پورنیہ میں ریشم کی ساڑی کا کام کرنے والی خواتین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 'پورنیہ کی خواتین ملک کے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔'

'پورنیہ کی خواتین ملک کے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں'
'پورنیہ کی خواتین ملک کے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں'

من کی بات ریڈیو پروگرام کے اپنے 62 ویں ایڈیشن میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'ہمارا نیا بھارت اب خاص ہے، کیونکہ اب ہماری بہنیں اورمائیں نئے چیلنجوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ معاشرے میں تبدیلی لا رہی ہیں۔ بہار کے پورنیہ کی خواتین ملک کے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔'

مثال دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'اس سے پہلے پورنیہ کی خواتین شہتوت کے درختوں سے حاصل کی جانے والی ریشم کیڑے سے کوکون کاشت کرتی تھیں اور ان کی پیداوار کے لئے بہت ہی معمولی قیمت ملتی تھی جبکہ خام ریشم خریدنے والے تاجروں نے اس سے بے حد منافع کمایا۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ 'لیکن آج پورنیہ کی خواتین نے حکومت کی مدد سے شہتوت پیدا کرنے والی کوآپریٹیو کو تشکیل دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کوکون سے ریشمی سوت اور اس کے دھاگوں سے ساڑیاں بھی بنانا شروع کردیا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پہلے یہ ساڑیاں برائے نام رقم میں فروخت ہوتی تھیں لیکن اب ان کی بنائی ہوئی یہی ساڑیاں ہزاروں روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.