ETV Bharat / state

نتیش کمار کے سامنے ڈیولپمنٹ سے متعلق پریزنٹیشن

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے دہلی میں بہار بھون اور بہار نواس کے دوبارہ ڈیولپمنٹ سے متعلق پریزنٹیشن دیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 11:34 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:23 PM IST

نتیش کمار کے سامنے ڈیولپمنٹ سے متعلق پریزنٹیشن
نتیش کمار کے سامنے ڈیولپمنٹ سے متعلق پریزنٹیشن

پریزنٹیشن کے بعد وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں بہار نواس کے دوبارہ ڈیولپمنٹ کے لیے کام کریں۔ وہاں جس عمارت کی تعمیر ہو، اس میں افسران کے رہنے کے لیے انتظام کے ساتھ ساتھ مامور ملازمین کی رہائش کا بھی انتظام ہو۔

بہار سے علاج وغیرہ کے لیے دہلی جانے والے عام لوگوں کے رہنے کا انتظام وہاں مقررہ شرح پر ممکن ہو سکے تو بہتر ہو گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس احاطہ میں آڈیٹوریم کی بھی تعمیر کرائی جانی چاہئے۔ بہار نواس کی تعمیر بہتر طریقہ سے ہو، اس کے لیے سینئر افسران اس جگہ کا معائنہ کر لیں۔

دوسری بہتر عمارتوں کے ڈیزائن کا مطالعہ کرکے ایک بہتر خاکہ تیار کریں۔ وہاں تعمیر ہونے والی عمارت کی تعمیر اس شکل میں ہو کہ ان کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہو سکے ۔ اس طرح دہلی واقع بہار بھون بہار حکومت کے دفاتر کے استعمال کے لیے لایا جائے۔

عمارت تعمیرات محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری چنچل کمار نے بتایا کہ دہلی میں بہار سدن کی تعمیر کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور یہ آئندہ چار مہینوں میں مکمل ہو جانے کی امید ہے۔

انہوں نے دہلی واقع بہار بھون بہار نواس کے دوبارہ ڈیولپمنٹ سے متعلق متعدد نکات کی بھی جانکاری دی۔ کنسلٹنٹ ایجنسیوں نے اپنے پریزنٹیشن میں عمارت کے مین فیچرس،ڈیزائن وغیرہ پر تفصیلی جانکاری دی۔

پریزنٹیشن کے دوران عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، چیف سیکریٹری دیپک کمار، پرنسپل سیکریٹری کابینہ کوآرڈینشن دیپک پرساد، پرنسپل سیکریٹری عمارت تعمیرات چنچل کمار، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری منیش کمار ورما، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری جناب انوپم کمار سمیت دیگر افسران اور کنسلٹنٹ ایجنسی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.