ETV Bharat / state

دربھنگہ: قانون ساز کونسل کے لیے پرامن ماحول میں پولنگ جاری - ہماری ٹیم پوری مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہی ہے

دربھنگہ میں قانون ساز کونسل کے لیے صبح آٹھ بجے سے پرامن ماحول میں پولنگ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک ہوگی۔ پولیس کی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولنگ جاری ہے۔

mlc election in darbhanga bihar
دربھنگہ میں بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرامن ماحول میں پولنگ جاری
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 6:03 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بہار قانون ساز کونسل کے لیے کل ایک لاکھ دو ہزار چار ووٹرز 29 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج کریں گے۔

دربھنگہ میں بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرامن ماحول میں پولنگ جاری

ووٹنگ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہو رہا ہے۔ دربھنگہ ضلع حلقہ کے تحت گریجویٹ انتخاب کے لیے کل 44 پولنگ مراکز اور اساتذہ حلقہ انتخاب کے لیے کل 32 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

mlc election in darbhanga bihar
دربھنگہ میں بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرامن ماحول میں پولنگ جاری

اسی کے پیس نظر جب ہم نے دربھنگہ ضلع کے بینی پور سرکل آفس پولنگ مراکز پر ایک مسلم گریجویٹ ووٹر سے پوچھا تو انہوں نے ووٹ ایم ایل سی امیدوار کانگریس کو کرنے کی خواہش بتائی۔ لیکن انتخابی میدان میں کتنے امیدوار ہیں اس کا علم انہیں نہیں ہے۔

وہیں، اس موقع پر اسی پولنگ مراکز پر پہلی مرتبہ ایم ایل سی کا ووٹ ڈالنے آئے ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ایک نوجوان گریجویٹ ووٹر اجے کمار تیواری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی امیدوار نے ہم لوگوں سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کچھ ٹھیکیدار لوگ ہوتے ہیں جو ووٹ کروانے کا ٹھیکا لے لیتے ہیں، ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں کی کتنے امیدوار میدان میں ہیں۔ جب بیلٹ پیپر دیکھیں گے تو پتہ چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بہار قانون ساز کونسل کے لیے پولنگ جاری

نوجوان نے کہا کہ شوق تھا ووٹ ڈالنے کا اور جمہوریت ہے تو چلے آئے ووٹ ڈالنے۔ امیدوار جیتنے کے بعد کوئی بھی کام نہیں کرتے ہیں۔

وہیں اس موقع پر پولنگ مراکز پر موجود ڈی ایس پی بینی پور امیشور چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹ حلقہ اور اساتذہ حلقہ کے لیے ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے پولیس کی حفاظتی انتظامات کے بیچ ہو رہی ہے جو پانچ بجے تک ہوگی۔ ہماری ٹیم پوری مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ دربھنگہ 5 گریجویٹ حلقہ سے کل 16 امیدوار اور اساتذہ حلقہ کے لیے کل 13 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا اور ووٹوں کی گنتی 16 نومبر کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.