ETV Bharat / state

سارن: معذور دکاندار سے بدسلوکی، تھانہ انچارج معطل - لاک ڈاﺅن ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شیتل پور بازار میں بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے نزدیک لاک ڈاﺅن میں جمعرات کو دکان کھولنے والے ایک معذور نوجوان کو دیگھوارہ تھانہ انچارج دنیش کمار داس کے ذریعہ لات مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

سارن: معذور دکاندار سے بدسلوکی، تھانہ انچارج معطل

author img

By

Published : May 28, 2021, 11:02 PM IST

بہار کے سارن ضلع کے دیگھوارہ تھانہ علاقہ میں کورونا لاک ڈاﺅن ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر معذور دکاندار کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملے میں تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیاہے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ شیتل پور بازار میں بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے نزدیک لاک ڈاﺅن میں جمعرات کو دکان کھولنے والے ایک معذور نوجوان کودیگھوارہ تھانہ انچارج دنیش کمار داس کے ذریعہ لات مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

وائرل ویڈیو جب سارن پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے دیکھا تب انہوں نے دیگھوارہ تھانہ کے انچارج کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کردیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ لاک ڈاﺅن کی مدت میں کچھ پولیس والوں کے ذریعہ لاک ڈاﺅن پر عمل آوری میں زیادتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پولیس کی شبیہہ خراب ہو رہی ہے۔

انہوں نے اس پورے معاملے کی جانچ سون پور کے سب ڈویژنل پولیس افسر کو کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.