بہار کے سیوان میں لاک ڈاؤن کے دوران دوا کرانے جارہا نوجوان کو پولیس نے بری طرح پیٹا، جس سے نوجوان کو کئی جگہ شدید چوٹیں آئیں ہیں۔
اس واقعے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مکیش کمار گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھا۔ اس کے منہ اور جسم کے کئی حصوں سے خون نکل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ جی بی نگر کے ناتھ پورا علاقے میں واقع ایک آیورویدک ہسپتال میں علاج کے لئے گیا ہوا تھا۔جہاں ڈاکٹرز نے اسے سیوان صدر ہسپتال میں علاج کرانے کی صلاح دی تھی۔
نوجوان نے بتایا کہ صدر ہسپتال جاتے وقت بڑكا گاؤں کے قریب پولیس نے اس کی گاڑی کو روک کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں جم کر پٹائی کر دی۔ حالانکہ نوجوان نے پولیس کو علاج کے بارے میں جانکاری دی تھی لیکن ان لوگوں نے ایک نہ سنی ۔
اس معاملے کے بعد سیوان کے ایس ڈي پی او جتیندر پانڈے نے فون پر معاملے کی جانکاری لیتے ہوئے کہا کہ غلط پائے جانے پر پولیس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔