ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس انتظامیہ الرٹ - لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس انتظامیہ الرٹ

لاک ڈاؤن پر پوری طرح سے عمل کروانے کے لیے سمستی پورمیں پولیس انتظامیہ پوری طور پر الرٹ ہے، ضلع میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور شہر میں مختلف تھانے کی پولیس مسلسل گشت کررہی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس انتظامیہ الرٹ
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس انتظامیہ الرٹ
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 8:27 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے بہار کے سمستی پور میں پولیس انتظامیہ پوری طور پر الرٹ ہے، ضلع میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور شہر میں مختلف تھانے کی پولیس مسلسل گشت کررہی ہے۔

سمستی پور پولیس سپرانٹنڈنٹ کی قیادت میں صدر ڈی ایس پی، پولیس فورس کے ساتھ شہر کے سبھی چوک پر چیک پوسٹ بنا کر گزرنے والے تمام گاڑیوں کی سختی سے جانچ کر رہی ہے ، وہیں غیر قانونی طور پر سڑکوں پر گاڑی چلا رہے لوگوں کا چالان بھی کاٹ رہی ہے ۔

اس دوران لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کروانے کے لیے صدر ڈی ایس پی نے مفصل تھانہ اور دیگر تھانہ انچارج کی قیادت میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔ جو گھر سے باہر نکلنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے،اور ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کی پولیس مدد بھی کر رہی ہے،اور ضرورت مندوں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کر رہی ہے۔

اس سے متعلق سمستی پور پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس ورمن نے بتایا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی کے ڈرائیوروں سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.