ETV Bharat / state

ٹیگور کا بھاگلپور سے رہا ہے گہرا ناطہ

نوبل انعام یافتہ اور ہمارے ملک کے قومی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ لیکن شاید یہ بات کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کا ریاست بہار کے بھاگلپور سے گہرا تعلق رہا ہے۔

ٹیگور کا بھاگلپور سے رہا ہے گہرا ناطہ
ٹیگور کا بھاگلپور سے رہا ہے گہرا ناطہ
author img

By

Published : May 8, 2020, 9:09 PM IST

بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے احاطہ میں موجود ٹلہا کوٹھی اس عظیم شاعر کی نشانیوں میں سے ایک ہے، جو رابندر ناتھ ٹیگور کی پشتینی حویلی ہوا کرتی تھی۔ اور ٹیگور 1910 میں منعقدہ سہ روزہ کنونشن میں شرکت کرنے جب بھاگلپور آئے تھے تو کافی دنوں تک اسی پشتینی حویلی میں قیام بھی کیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

گنگا کنارے واقع اس حویلی سے رابندر ناتھ ٹیگور کا گہرا لگاؤ تھا اور دو دفعہ ان کا بھاگلپور دورہ ہوا اور دونوں ہی دفعہ وہ اسی حویلی میں قیام کیا۔

بعد میں انگریز دور حکومت میں بھاگلپور اور راج محل کے پہلے کلکٹر آگسٹس گلیولینڈ کی رہائش گاہ بنی جن کی قبر بھی حویلی کے بالکل سامنے واقع ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے اپنی عظیم تصنیف گیتانجلی کی کچھ نظمیں اسی ٹلہا کوٹھی میں تحریر کی تھیں۔

1987 میں تلکا مانجھی یونیورسٹی کے قیام کے بعد یہ حویلی یونیورسٹی کے تحت دے دی گئی، جہاں ابھی تاریخ اور جیولاجیکل شعبے کے دفاتر ہیں۔

لیکن جس شہرہ آفاق شاعر نے اپنے فن سے فنون لطیفہ کو عروج بخشا ان سے منسوب وراثت کو سمیٹ کر رکھنے میں یونیورسٹی انتظامیہ کی کوتاہ سمجھ سے پرے ہے۔

احاطہ میں نہ ہی کوئی صاف صفائی ہے۔ جا بجا گندگی اور بے ترتیب جھاڑیوں حویلی کے وقار کو مجروح کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.