ETV Bharat / state

آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس - راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار اور اترپردیش کے کچھ اضلاع میں زبردست بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی موت پر رنج و غم ظاہر کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 10:49 PM IST

وزیر اعظم مودی نے آج ٹویٹر پر بتایا کہ بہار اور اترپردیش کے کچھ اضلاع میں بھاری بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد کی موت کی خبر سن کر کافی دکھ ہوا۔

ریاستی حکومت مستعدی کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

اس تباہی میں جن لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے میں ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی آسمانی بجلی سے ہلاک ہوئے افراد کے تئیں گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہوئے افراد کے ورثاء کو چار۔ چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر خوراک رام ولاس پاسوان نے بھی بہار اور اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے افراد کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے بھی بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

خیال رہے کہ بہار میں مختلف مقامات پر بھاری بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد کی موت جبکہ اترپردیش میں کئی جگہوں پر اسی طرح کے واقعات میں دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.