ETV Bharat / state

Gaya Airport Director گیا ایئرپورٹ کے اطراف میں عمارتوں کی تعمیر سے قبل منظوری لینی لازمی

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 2:11 PM IST

گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب عمارتوں کی تعمیر سے قبل ایئرپورٹ اتھارٹی سے منظوری لازمی ہوگی اجازت کے بغیر تعمیر کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا ہوگا ایئرپورٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کے درمیان اس پر حتمی رائے ہوچکی ہے.

ایئرپورٹ کے طیران گاہ کے دونوں جانب عمارتوں کی تعمیر سے قبل منظوری لینی ہوگی

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایئر پورٹ طیران گاہ کے دونوں جانب اگر آپ مکان کمپلیکس شاپنگ مال اپارٹمنٹ بنانے کی سوچ رہے ہیں تو یہ خبر پڑھ کر ہوشیار ہوجائیں۔ دراصل ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کثیرالمنزلہ عمارت بنانے کے لیے کام شروع کرتے ہیں تو پہلے ایئرپورٹ اتھارٹی سے بھی منظوری لیں۔ نگم پنچایت یا دیگر سطح کی طرح ہی ایئرپورٹ اتھارٹی سے بھی منظوری لینا لازمی ہے۔ ایسا نہیں کرنے پر آپ کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

ایئرپورٹ ڈائریکٹر بنکجیت ساہا نے اس حوالہ سے بتایا کہ ایئرپورٹ کے طیران گاہ کے دونوں جانب پانچ پانچ کلومیٹر یعنی دس کلومیٹر کا دائرہ ہائی سیکورٹی زون میں ہے لینڈنگ اور پارکنگ کی جانب کے علاقے میں مکان بنانے سے پہلے منظوری لازمی ہوگی۔ اس کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ آن لائن درخواست دینے کا عمل ہوگا ۔پندرہ دنوں کے اندر ایئرپورٹ اتھارٹی این اوسی 'نو آبجیکشن سرٹیفکٹ 'دے گی۔ درخواست میں عمارت کی اونچائی لمبائی اور طیران گاہ سے دوری وغیرہ کے ساتھ نقشہ وغیرہ منسلک کرنا ہوگا۔جنہوں نے مکان پہلے سے بنا رکھا ہے۔ اس کی بھی جانچ ایئرپورٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ سروے کرا کر کرے گا جو اصول و ضوابط ہیں۔ ا سکی روشنی میں عمارت ہے تو ان کو بھی این اوسی جاری کردیا جائے گا۔

تاہم اگر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی تو کاروائی کے لیے ضلع انتظامیہ کو سفارش کیا جائے گا گیا ایئرپورٹ اتھارٹی اونچی عمارت کے معاملے پر اب سخت ہے ایئرپورٹ اتھارٹی کا ماننا ہے کہ اونچی عمارت طیاروں کی لینڈنگ اور اڑان کے لیے خطرناک ہے۔

ایئر پورٹ اتھارٹی سے اجازت لینے کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگا اسکے لیے آپ کو ایئرپورٹ کا چکر نہیں لگانا ہوگا۔ یہ عمل بالکل مفت ہوگا ۔معیار پر کھرے اترنے والے کاغذات بھی آن لائن چیک ہوںگے۔ اس کے بعد فیزیکل وریفکشن ہوگا۔ پھر انہیں اجازت دے دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Haj Committee مرکزی حکومت کی بے توجہی کے نتیجہ میں حاجیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سروے کا کام اگلے ماہ سے شروع کردیا جائے گا واضح ہوکہ اس علاقے میں کئی عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں اسکول اور گاڑیوں کے شوروم کے علاوہ رہائشی مکانات ہیں اب ائیرپورٹ اتھارٹی اونچی عمارتوں کے معاملے پر سنجیدہ ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.