ETV Bharat / state

مرکزی و ریاستی حکومت سے عوام پریشان: ارون کمار یادو

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 9:23 PM IST

کانگریس کے دور اقتدار میں گیس سلنڈر، تیل، پٹرول، ڈیزل اور سبزیوں کے قیمت میں اضافہ ہوتا تھا تو بی جے پی کے بڑے رہنما مہنگائی کو ڈائن بتاتے تھے، لیکن آج وہیں مہنگائی بی جے پی کو اپنے دور اقتدار میں بھوجائی ( بھابھی) لگنے لگی ہے۔

مرکزی و ریاستی حکومت سے عوام پریشان: ارون کمار یادو
مرکزی و ریاستی حکومت سے عوام پریشان: ارون کمار یادو

ملک میں آج بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہے، روز مرہ کی زندگی میں اشیائے ضروریہ کو جٹا پانا عام انسان کے لیے مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔ ایک وقت تھا جب کانگریس کے دور اقتدار میں گیس سلنڈر، تیل، پٹرول، ڈیزل اور سبزیوں کے قیمت میں اضافہ ہوتا تھا تو اس وقت کی حزب مخالف پارٹی بی جے پی کے بڑے رہنما سلنڈر، پیاز کے ساتھ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرتے تھے اور مہنگائی کو ڈائن بتاتے تھے، لیکن آج وہیں مہنگائی بی جے پی کو اپنے دور اقتدار میں بھوجائی ( بھابھی) لگنے لگی ہے۔

ویڈیو

مذکورہ باتیں یوتھ راجد کے ریاستی ترجمان ارون کمار یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی، ارون کمار نے کہا کہ 'جو حال مرکز میں مودی حکومت کا ہے یہی حال بہار میں نتیش حکومت کا ہے، یہ دونوں ڈبل انجن کی سرکاری ہر محاذ پر ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اور بہار میں بے روزگاری کے شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے، نتیش حکومت غریب اور مجبور طبقہ کو باہر جانے سے روکتی ہے، انہیں یہی روزگار دینے کی بات کرتی ہے مگر زمینی سطح پر صورتحال کچھ اور ہے، آج بھی بڑی تعداد میں بہار کے مجبور مزدور دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے باہر جانے کو مجبور ہیں، انہیں بھی معلوم ہے کہ نتیش حکومت صرف زبانی اور ہوا ہوائی باتیں کرتی ہے۔

  • مزید پڑھیں:مودی حکومت کسان تحریک کو کچلنے کی سازش بند کرے: کانگریس

    ارون کمار یادو نے مزید کہا کہ ملک کی عوام اب موجودہ حکومت کی زبانی وعدوں سے پریشان ہوچکی ہے، نوجوان سڑکوں پر اتر کر نتیش حکومت سے روزگار کے لئے سوال کر رہا ہے، امتحان میں کامیاب ہونے والے اساتذہ نوکری کے لئے سوال کر رہے ہیں، لیکن مودی اور نتیش حکومت عوام کو ہندو، مسلم کے موضوع میں الجھا رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.