پرامن ماحول میں تہوار کو اختتام کرانے کے لئے انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
گیا ضلع میں حال کے تہواروں میں پیدا ہوئی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے دشہرہ ودرگاپوجا کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لئے حساس ہے۔
اس کے لیے ضلع سطح سے لیکر تھانہ سطح تک امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرکے شرارتی طبقے پر شکنجہ کسنے کے لئے انتظامیہ تعاون عوام سے تعاون مانگ رہی ہے۔
کلکٹریٹ میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، جس میں ایس ایس پی راجیومشرا سمیت ضلع کے اعلی افسران، سماجی کارکنان سمیت امن کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے۔
سبھی سے حساس مقامات پر نگرانی رکھنے اور شرارتیوں کی منشا پر پانی پھیرنے کی اپیل کی گئی۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہاکہ پوجاپنڈال سمیتیوں سے صاف لفظوں میں کہاکہ ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری سے واقف ہوں۔
بڑے پنڈالوں کا لائسنس لینے والوں کے لئے دس سے پچاس افراد کانام دینا ہوگا جنکی جوابدہی مقرر کی جائیگی، چھوٹے پنڈالوں کے لئے کم ازکم دس افراد کے نام ہونے لازمی ہیں۔
پنڈال ایسے بنائے جائیں کہ ٹرافیک نظام متاثر نہ ہو، جن راستوں سے گزشتہ سال مورتی ویسرجن جلوس نکالے گئے تھے انہی راستوں سے نکالے جائیں گے ، خصوصی حالت میں انتظامیہ کی اجازت پر ہی راستوں میں تبدیلی ہوگی۔
سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ڈی جے اور اشتعال انگیز گانوں پر بھی پابندی لگاتے ہوئے ڈسٹرک مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ جو گانے بجائے جائیں اسکی جانچ پہلے پولیس سے کرالی جائے۔
ایس ایس پی راجیو مشرا نے کہاکہ شرارتی طبقوں کی نشاندہی کرکے کاروائی جاری ہے۔
بونڈ پیپر بھی بھروائے جارہے ہیں ۔امن وقانون کی صورتحال کو بگاڑنے والوں کوکسی حال میں بخشا نہیں جائیگا
مِیٹنگ میں موجود اراکین نے انتظامیہ کو کئی مشوروں سے نوازتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی سطح سے پرامن ماحول میں تہوار کواختتام کرانے کی ہرممکن کوشش کرینگے