ETV Bharat / state

محرم کے پیش نظر امن کمیٹی اور انتظامیہ کا اجلاس - ضلع مجسٹریٹ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں محرم اور پتر پکش میلے سے متعلق امن کمیٹی کا اجلاس کلکٹریٹ میں منعقد ہوا۔

محرم کے پیش نظر امن کمیٹی اور انتظامیہ کا اجلاس
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 9:16 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:03 PM IST

امن کمیٹی کے ممبرز کی طرف سے انتظامیہ سے متعدد مطالبات اور تجاویز پیش کی گئیں، جس پر ضلع مجسٹریٹ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

ضلع مجسٹریٹ نے امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کا حکم ہے کہ رات دس بجے کے بعد کوئی ساؤنڈ ایمپلیفائر استعمال نہیں کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم کے جلوس کے دوران جس کے ذریعے نفرت پھیلائی جائیگی اس پر کڑی کاروائی ہوگی اور اس پر نظر رکھی جائیگی ۔ محرم کے جلوس کے لئے جاری کردہ لائسنس کے تحت مقررہ راستہ ہی استعمال کیا جانا چاہئے ، کسی بھی حالت میں نیا راستہ استعمال نہیں کیا جائیگا ۔راستے میں تبدیلیاں صرف متعلقہ سب ڈویژنل آفیسر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سفارش پر کی جائیں گی۔

انہوں نے امن کمیٹی کے ممبرز سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے موقع پر اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور دوسرے مذہب کے لوگوں کی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے نعرے ہرگز نہ لگائیں ۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو مشرا نے امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کا لائسنس صرف ایک شخص کے نام پر نہیں بلکہ کم از کم دس افراد کے نام پر جاری کیا جائے گا تاکہ ہر ایک کی ذمہ داری عائد ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ راستوں پر جلوس نکالے جائیں ، حساس مقامات پر لائٹنگ اور ویڈیو گرافی کا انتظام کیا جائیگا ، انہوں نے شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پرزوردیا۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں محرم اور پتر پکش میلے سے متعلق امن کمیٹی کی میٹنگ جمعرات کی شام کوکلکٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔امن کمیٹی کےممبروں کی طرف سے انتظامیہ سے متعدد مطالبات اور تجاویز پیش کی گئیں
۔جس پر ضلع مجسٹریٹ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے Body:ضلع مجسٹریٹ نے امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی کا حکم ہے کہ رات دس بجے کے بعد کوئی ساؤنڈ یمپلیفائر استعمال نہیں کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہ محرم کے جلوس کے دوران جس کے ذریعے نفرت پھیلائی جائیگی اس پر کڑی کاروائی ہوگی اور اس پر نظر رکھی جائیگی ۔ محرم کے جلوس کے لئے جاری کردہ لائسنس کے تحت مقررہ راستہ ہی استعمال کیا جانا چاہئے ، کسی بھی حالت میں نیا راستہ استعمال نہیں کیا جائیگا ۔ راستے میں تبدیلیاں صرف متعلقہ سب ڈویژنل آفیسر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سفارش پر کی جائیں گی۔ انہوں نے امن کمیٹی کے ممبروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے موقع پر اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہوکر امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور دوسرے مذہب کے لوگوں کی روح کو ٹھیس پہنچانے والے نعرے ہرگز نہ لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیش آنے والی فرقہ ورانہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اس میں ملوث لوگوں کے خلاف بونڈ بھروانے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جلوس کے لئے کم سے کم تین دن پہلے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ پرامن طریقے سے محرم کواختتام کرانے کے لئے انتظامیہ کوتعاون کرنے کی اپیل کی ہے Conclusion:
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو مشرا نے امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کا لائسنس صرف ایک شخص کے نام پر نہیں بلکہ کم از کم دس افراد کے نام پر جاری کیا جائے گا تاکہ ہر ایک کی ذمہ داری عائد ہو۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ راستوں پر جلوس نکالے جائیں ، حساس مقامات پر لائٹنگ اور ویڈیو گرافی کا انتظام کیا جائیگا ، انہوں نے شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پرزوردیا
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.