ڈسٹرکٹ لائرس ایسوسی ایشن، پٹنہ کے صدر اشوک کمار سنہا کی صدارت میں ایسو سی ایشن کی جنرل اسمبلی کی ایمرجنسی میٹنگ میں وکلاء نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 29 مارچ 2020 تک عدالتی کاموں سے خو د کو الگ رکھیں گے۔
میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ آگے کہ حکمت عملی پر غور 30 مارچ 2020 کو طے کی گئی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ماضی میں پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، عدالت میں صرف ضمانت سے متعلق ضروری کام ہی نمٹائے جارہے تھے۔