ETV Bharat / state

چمکی بخار کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ - chumki fever in Muzaffarpur

کورونا وائرس پھیلنے کے درمیان ضلع بہار کے مظفرپور میں چمکی بخار کے معاملے نے ضلع انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ضلع میں لوگ بہت خوفزدہ ہیں۔

مظفر پور: چمکی بخار کے تعداد میں اضافے سے ضلع میں خوف

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 12:55 PM IST

کورونا وائرس کے وبا کے درمیان ریاست بہار میں چمکی بخار (اے ای ایس) نے دستک دے دی۔ ضلع مظفر پور سے آنے والے چمکی بخار کے معاملات نے بہار حکومت اور ضلع انتظامیہ کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس کے ایم سی ایچ میں 2 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس وقت چمکی بخار کی کل تعداد 4 ہوگئی ہے۔ جس میں ایک بچہ فوت ہوگیا ہے۔

چمکی بخار کا نیا معاملہ گائے گھاٹ کے محمد کویب میں ملا۔ جس کے خون میں شوگر کی کمی کی وجہ سے اسے اے ای ایس کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موتیہاری کے چکیہ اور مینا پور کے 2 بچوں کو بھی چمکی بخار کی شکایت پر داخل کرایا گیا ہے۔

مظفر پور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ کی زیرصدارت کلکٹریٹ اجلاس میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ، جس میں اے ای ایس چمکی بخار اور اس کے موثر کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.