پٹنہ: ادویات کی زیادہ مقدار نے آر جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی صحت متاثر کر دی ہے۔ یہ انکشاف لالو یادو کے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو نے بدھ کی شام آر جے ڈی سپریمو کو دہلی ایمس لے جانے کے بعد کیا۔ Overdose of medicines worsened Lalu Yadav health
ذرائع کے مطابق ایمس میں زیر علاج راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو یادو کی صحت میں اب بہتری آنے لگی ہے۔ لالو یادو کی تمام جانچ دہلی ایمس کے ڈاکٹرز کررہیں ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی ڈاکٹر مزید علاج کا فیصلہ کریں گے۔
وہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لالو یادو کے جسم میں کوئی حرکت نہیں ہے۔ ایک طرح سے ان کا جسم لاک ہوگیا ہے۔ لالو یادو کی کریٹینین 4 سے بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔ سینے میں بھی تکلیف ہے۔ ادویات کی اوور ڈوز لینے کی وجہ سے انہیں بے چینی ہوگئی تھی۔ انہیں بخار بھی تھا۔ لالو یادو کو کئی دوائیں دی جا رہی ہیں۔ چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم فیصلہ کرے گی کہ آگے کیسے علاج کیا جانا ہے۔
اس دوران مرکزی وزیر نتیا نند رائے، جاپ کے سربراہ پپو یادو نے لالو یادو کی خیریت جاننے کے لیے ایمس دہلی پہنچے اور حال و احوال لیا۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کو پارس اسپتال میں لالو یادو سے ملاقات کی تھی۔ اس سے قبل وزیر صحت منگل پانڈے اور وزیر صنعت شاہنواز حسین نے بھی پارس اسپتال پہنچ کر لالو یادو سے ملاقات کی۔ لالو یادو سے ملاقات کے بعد منگل پانڈے نے کہا کہ میں خود لالو یادو سے ملا اور نمسکار کیا طبیعت کے بارے میں جانا۔ Overdose of medicines worsened Lalu Yadav health
لالو یادو کی بگڑتی صحت سے ہر کوئی پریشان ہے۔ حامیوں سے لے کر دیگر پارٹیوں کے لیڈران تک۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود تیجسوی یادو کو فون کرکے لالو یادو کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، چیف منسٹر نتیش کمار اور راہول گاندھی سمیت کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین نے بھی ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
مزید پڑھیں:
دراصل اتوار کی شام لالو یادو اہلیہ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ میں سیڑھیوں سے پھسل کر گر گئے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کنکر باغ اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ بعد میں درد بڑھنے کی وجہ سے انہیں اتوار کی رات ہی پارس میں داخل کرایا گیا، بعد ازیں وہاں کے ڈاکٹرز نے انہیں ایمس ریفر کردیا۔
لالو پرساد یادو کو بدھ کی رات ایئر ایمبولینس کے ذریعے پٹنہ کے پارس ہسپتال سے دہلی لے جایا گیا ہے جہاں وہ دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (لالو کو دہلی ایمس میں داخل کیا گیا) ایمس میں زیر علاج ہیں۔