ETV Bharat / state

پٹنہ: پارس ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف جانچ کا حکم - investigation against Paras Hospital

بہار قانون ساز کونسل کی 5 رکنی کمیٹی دارالحکومت پٹنہ کے مشہور ہسپتال پارس میں مریضوں کی موت اور لاپروائی کے خلاف جانچ کرے گی۔ قانون ساز کونسل کے کارگزار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے یہ رولنگ دی ہے۔

پٹنہ: پارس ہسپتال انتظامیہ کے خلاف جانچ کا حکم

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 11:24 AM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وبا کے دوران مریضوں کے ساتھ من مانی کرنے اور ان سے زیادہ پیسہ لینے کے علاوہ لاپروائی برتنے کا معاملہ سامنے آتا رہا۔

وہیں، پٹنہ میں واقع پارس ہسپتال کے خلاف بھی ہمیشہ شکایت آتی رہی۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ یہاں کے ڈاکٹروں کا رویہ مریضوں کے ساتھ بہتر نہیں ہے۔ اسی ہسپتال میں ہوم سیکریٹری کی بھی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔

بہار قانون ساز کونسل میں وقفہ صفر کے دوران رکن کونسل سنجیو شیام سنگھ نے پارس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے 17 سالہ آیوش کی موت کا سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ 'آیوش کو علاج کے لیے 22 جولائی کو پارس میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں کے ڈاکٹر نیرج سنہا نے دوا دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد مریض کو CCU میں داخل کر دیا گیا جہاں گزشتہ 26 تاریخ کو اس کی موت ہو گئی۔

پٹنہ: پارس ہسپتال انتظامیہ کے خلاف جانچ کا حکم

یہ بھی پڑھیں: بہار: آبادی کنٹرول قانون سے متعلق سوال پر اقلیتی وزیر کا غیرواضح جواب

اس سوال پر فیصلہ دیتے ہوئے کونسل کے کارگزار چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے پارس کے جانچ کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔

اس تعلق سے کانگریس کے رکن کونسل پریم چندر مشرا نے کہا کہ 'سرکاری ہسپتالوں میں بہتر انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے ہی لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں میں جاتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.