ETV Bharat / state

پٹنہ: کسان مخالف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ

زرعی قانون کے خلاف پٹنہ میں حزب مخالف نے کسانوں کی حمایت میں احتجاج کیا۔ بائیں بازو اور آر جے ڈی و کانگریس نے کسان مخالف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پٹنہ: کسان مخالف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ
پٹنہ: کسان مخالف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:09 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کسان مخالف زرعی قانون کے خلاف حزب مخالف جماعتوں نے زبردست احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں بائیں بازو کی تینوں پارٹیوں کے علاوہ آر جے ڈی بھی شامل رہی۔

پٹنہ: کسان مخالف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ

کسانوں کے خلاف ہو رہے ظلم کو فستائی طاقتوں کے مترادف قرار دیتے ہوئے احتجاج کر رہے رہنماؤں نے کہا کہ اس قانون کو واپس ہونے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔'

وہیں سی پی آئی ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ نے کہا کہ 'مودی حکومت صرف کالے قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ عوام مخالفت قانون سازی ان کا واحد ہدف ہے۔ بات چیت کے نام پر مودی نے کسانوں کو بے عزت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت پہلے ایسے تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کے خلاف غلط تشہیر کرتی ہے اور جب اس کے باوجود تحریک نہیں رکتی تو کہا جاتا ہے کہ حزب مخالف کے اشارے پر یہ احتجاج ہو رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب تک یہ سیاہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.