ETV Bharat / state

زمینی تنازعہ میں ایک ہلاک

کیمور میں زمینداروں کے مابین آپسی تنازع ہوا، جس میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سبھی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد وارانسی کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:36 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے نواؤں تھانہ علاقہ کے نواؤں بازار میں زمینداروں کے مابین لڑائی، جھگڑے میں ایک فریق نے دوسرے فریق کے چار شخص کو شدید طور پر زخمی کردیا جس میں ایک کی موت ہوگئی۔

ہلاک شدہ شخص کی پہچان 42 سالہ پریم چند جیسسوال کے طور پر کی گئی ہے، زخمیوں میں اکھلیش جیسوال، شیو شنکر جیسوال، امن جیسوال اور منیش عرف آئرن جیسوال شامل ہیں۔

سبھی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد وارانسی کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا، جہاں تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ادھر اطلاع کے بعد فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ نے ملزم دنیش جیسوال، کرشنا اور مراری کو گرفتار کرلیا، نیز ملزم کے گھر سے واقعے میں استعمال ہونے والا چاقو کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق نواؤں گاؤں کے رہائشی دنیش جیسوال اور پریم چندر جیسوال کے مابین برسوں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے اور معاملہ بھی عدالت میں ہے۔ زمین قابل کاشت ہے، اسی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے کافی دنوں سے دونوں فریق آمنے سامنے ہوتے رہے ہیں۔

جھگڑا آج الصبح دونوں فریق پھر آمنے سامنے ہوگئے، اس دوران دنیش جیسوال نے اپنے دو بیٹوں کرشنا اور مراری کے ساتھ مل کر پریم چندر جیسوال اور اس کے حمایتیوں پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس میں پریم چندر جیسوال اور اس کے ساتھ والے تمام افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگ زخمیوں کو نجی ہسپتال لے گئے، جہاں سے گرا پی ایچ سی بھجوایا گیا، ان سب کو پی ایچ سی میں پرائمری علاج کے بعد وارانسی ریفر کردیا گیا، اور پریم چندر جیسوال علاج کے لیے وارانسی جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ دیا۔

کہا جاتا ہے کہ ان کے بیٹے اکھلیش کی حالت تشویشناک ہے، تاہم واقعے کے بارے میں پتہ چلنے پر ڈی ایس پی رگھوناتھ سنگھ اور انسپکٹر ودنھیاچل پرساد نے انکوائری کی، جب گرفتار ملزمان نے گھر میں چاقو چھپانے کے بارے میں بتایا۔

اس کے بعد پولیس کرشنا کے ساتھ اس کے گھر گئی اور چاقو برآمد کیا، چھری پر خون کے نشان بھی ملے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.