پٹنہ: کیرالہ میں دوبارہ لوٹے مانسون نے جہاں زبردست بارش نے ایک بار پھر تباہی برپا کررکھی ہے وہیں اس کا اثر بہار میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے. بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت اکثر اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے جس سے موسم کا مزاج اچانک سے بگڑ گیا ہے. لگاتار ہورہی بارش سے جہاں ایک طرف ندیوں میں طغیانی ہے وہیں نشیبی علاقوں میں ایک بار پھر سے پانی بھرگیا ہے جس سے لوگ اونچے مقام کی طرف کوچ کررہے ہیں. مسلسل ہورہی بارش سے بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال نظر آرہی ہے.
- یہ بھی پڑھیں::جشن میلاد النبی: خوبصورت نعتیہ کلام کی مجلس کا اہتمام
- جموں و کشمیر میں عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا
- یوپی میں خواتین کی مدد سے کانگریس حکومت بنائے گی: سلمان خورشید
ادھر محکمۂ موسمیات کے مطابق کیرالا میں آئے مانسون کا اثر بہار و بنگال کی کھاڑیوں میں زبردست دیکھنے کو مل رہا ہے. قیاس ہے کہ اس طرح کا موسم دو سے تین دن اور بہار میں رہے گا. جب کہ بہار کے پورنیہ ،کٹیہار ،کشن گنج ، ارریہ، بھاگلپور، بیگو سرائے، پٹنہ، سمستی پور، دربھنگہ، مظفر پور اور سیتامڑھی وغیرہ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی.