ETV Bharat / state

نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

author img

By

Published : Nov 9, 2019, 3:39 PM IST

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب اس معاملے پر کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہئے۔

نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیرمقدم

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے رام مندر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے اور سب کو اس فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔

نتیش کمار نے یہ بھی کہا کہ تمام لوگوں کو یہ فیصلہ لینا چاہئے کہ اب اس معاملے سے متعلق کوئی تنازعہ نہیں ہوگا حالانکہ میری ذاتی رائے تھی کہ دونوں فریق مل بیٹھ کر اس معاملے کو سلجھا لیتے۔

نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیرمقدم۔ویڈیو

اطلاع کے مطابق نتیش کمار مغربی چمپارن کے دورے پر تھے جہاں والمکی نگر مندر میں پوجا کرنے کے بعد نتیش کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رام مندر معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا،جس میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔

انہوں نے عام لوگوں سے معاشرتی ہم آہنگی اور امن کو برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی، اس کے بعد وہ پٹنہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔

Intro:मुख्यमंत्री

Body:बाइट

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.