ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے رمضان المبارک کے آغاز پر ریاست کے مسلمانوں کو خصوصی طور سے مبارک باد پیش کی ہے. اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ 'رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے، پورے مہینے خدا کی رحمتوں کی بارش ہوتی ہے.
اس رحمت کے مہینے میں روزے داروں کی دعا قبول ہوتی ہے اور خدا ان کی عبادتوں کو قبول کرتا ہے. اور اس کے بدلے میں خدا تمام عالم انسانیت پر رحمتوں کی بارش کرتا ہے.
وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ 'خدا تمام روزے داروں کی دعاؤں کو قبول کرے اور ہم سب کے درمیان محبت و اتحاد اور ایک دوسرے کی قدر اور عزت کرنے کا جذبہ قائم رکھیں، تاکہ ہم لوگ متحد ہوکر ملک اور ریاست کی ترقی میں حصہ لے سکیں.
اس دوران وزیر اعلی نے تمام روز داروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کرونا نا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی عبادت کریں، آپ کے تعاون سے اس وبا سے نپٹنے میں کامیابی ملے گی.
نتیش کمار نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی - نتیش کمار نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج ریاست کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے، ان سے اپنے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی۔