بہار میں تیز اور مستقل بارش کے سبب کئی جانیں جا چکی ہیں۔ روڈ, ریل اور ہوائی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی معمولات زندگی پر بھی کافی اثر پڑا ہے۔ حکومت سیلاب متاثرین کو پینے کا پانی, کھانا اور دیگرسہولیات اور ہر ممکن کوشش میں جٹی ہے۔ ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم لوگوں کو بچاؤ اور راحت کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ بارش کے سبب ہائی الرٹ جاری ہے۔
پٹنہ پر سیلاب کے اثرات اپنی شدت کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا رہے ہیں۔ پٹنہ میں ریاستی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ پٹنہ کے ایک سرکاری ہسپتال میں پانی جمع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شہر میں ہونے والی بارش 'مکمل طور پر غیر متوقع' تھی۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ بہار حکومت نے انڈین ایئر فورس سے ہیلی کاپٹر اور پانی باہر نکالنے والی مشینیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔