ETV Bharat / state

پٹنہ میں 22 نئے کورونا مثبت مریضوں کی شناخت - پٹنہ میں نئے کورونا معاملے

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے. محکمہ صحت کے مطابق 22 نئے کورونا مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ پی ایم سی ایچ کی 2 نرس اور بی ایم پی کے ایک پولس اہلکار سمیت دھنروا گاوں میں ایک 5سالہ بچی کورونا مثبت پائی گئی ہے.

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 2:53 PM IST

دارالحکومت پٹنہ میں گزشتہ روز 22 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں. ان میں پی ایم سی ایچ کی نرس بھی کرونا متاثر پائی گئی ہیں۔ سیول سرجن ڈاکٹر آر کے چودھری نے کہا کہ جگدیو پتھ میں رہنے والے پارس ہسپتال کے ڈاکٹر بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں.

بی ایم پی1 میں ایک 38سالہ پولس اہلکار بھی کورونا متاثر پایا گیا ہے. جبکہ پالی گنج میں 15 مثبت مریضوں کی شناخت ہوئی ہے. ان میں زیادہ تر خواتین ہیں. نوبت پور میں ایک نو زائد 7ماہ کی بچی کو بھی کورونا متاثر بتایا گیا ہے. انیس آباد میں ایک 35 سالہ نوجوان کورونا مثبت پایا گیا ہے. جبکہ 6 مریضوں کو این ایم سی ایچ سے صحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.