مظفر پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے اتر پردیش میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ان کے توہین آمیز بیان کے خلاف درخواست کی سماعت کو قبول کر لیا ہے۔
مجسٹریٹ نے سول عدالت میں آج ہونے والے معاملے پر سماعت کے بعد درخواست قبول کرلی ہے۔ سی جے ایم خود اس معاملے کی سماعت کریں گے، تاہم انہوں نے اگلی سماعت کی تاریخ طے نہیں کی ہے۔
اتر پردیش میں ایک تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک خاص مذہب پر طنز کرتے ہوئے 'اباجان' کہا تھا، جس کے بعد ایک سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے 13 ستمبر کو مظفر پور کی عدالت میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔
اباجان کے ریمارکس معاملے کے بارے میں مظفر پور کی عدالت میں یوپی کے وزیراعلیٰ کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی جسے اب چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ نے قبول کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوگی کے 'ابا جان' تبصرے کو لیکر سماجی کارکن نے عدالت کا رخ کیا
تمنا ہاشمی نے کہا کہ ''مجھے شکایت درج کرانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی ملی۔ میں نے اس سلسلے میں احیا پور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ میں نے سیکورٹی کی بھی درخواست کی ہے۔"