ETV Bharat / state

موتیہاری: فائرنگ کرنے والا اروند جھا گرفتار - Tilak program

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقے میں گزشتہ 16 جون کو تلک پروگرام میں پستول لہرانے والے اروندر جھا کو پولیس نے پستول کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ اس خبر کو ای ٹی وی بھارت نے اہمیت کے ساتھ پیش کیا تھا جس کا اثر ہوا ہے۔

News
موتیہاری: فائرنگ کرنے والا ارویند جھا گرفتار
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 8:44 AM IST

بہار میں ایک بار پھر ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر ہوا ہے۔ وائرل ویڈیو معاملے میں پولیس نے نامزد اروند جھا کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے تلک پروگرام میں فائرنگ کی تھی۔ اس کے پاس سے پستول بھی ضبط کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل مشرقی چمپارن ضلع کے مدھوبن تھانہ علاقے میں بی جے پی رہنما کے بیٹے کے تلک پروگرام میں فائرنگ ہوئی تھی۔ جس کا ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا۔ ای ٹی وی بھارت نے اس خبر کو اہمیت کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کا تھا۔ جس کے بعد پولس حرکت میں آئی اور پستول لہرانے والے اروند جھا کی تلاش میں مصروف ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سوپور قصبہ میں انکاونٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

ایس پی نوین چندر جھا نے بتایا کہ ایک پروگرام کے دوران اروندر جھا فائرنگ کر رہا تھا۔ جس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا، اسی کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے چھاپہ ماری کی گئی، جس میں اروندر جھا کو لائسنسی پستول کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

معلوم ہو کہ 16 جون کو مدھوبن تھانہ علاقے کے دُوبہا گاؤں میں بی جے پی کے ڈھاکہ صدر چننو سنگھ کے بیٹے کے تلک کا پروگرام تھا۔ جس میں آکسٹرا پروگرام کا بھی انتظام تھا، اسی میں ڈانس کے دوران اروندر جھا نے فائرنگ کی تھی۔

وائرل ویڈیو کو آر جے ڈی کے آفیشیل ٹوئیٹر ہینڈل سے نتیش کمار کو ٹیگ کرتے ہوئے طنز کسا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گوپال گنج: کشتی کے سہارے دلہن کے گھر پہنچا دولہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.