ETV Bharat / state

وندے بھارت مشن کے تحت 16 ہزار سے زائد افراد بھارت پہنچے

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:59 PM IST

Updated : Jul 22, 2020, 3:44 PM IST

وندے بھارت مشن کے تحت اب تک 16 ہزار 142 بہار و جھارکھنڈ کے تارکین وطن کو گیا بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر لایا جا چکا ہے۔ تو وہیں 14 ممالک کی 14 ایئر لائنز کمپنیوں کے ذریعے 102 پروازیں آچکی ہیں جس میں یہ سبھی واپس آئے ہیں۔

وندے بھارت مشن کے تحت 16 ہزارسے زائد افراد بھارت پہنچے

عالمی وباء کووڈ۔19 (کورونا وائرس) سے بچاؤ کے لئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے مختلف ممالک میں پھنسے بھارتی باشندوں کو واپس لانے کے لئے وندے بھارت مشن چلایا جس کے تحت بیرونی ممالک میں پھنسے باشندے خیروعافیت وسلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس آ گئے ہیں۔

اس مشن کے تحت ضلع گیا کے ہوائی اڈے کو بہار کے لئے لینڈنگ پوائنٹ بنانے کے ساتھ اس کا کوآرڈینیٹر مگدھ ڈویژن کے کمشنر اسنگبہ چوبے کو بنایا گیا تھا۔

وندے بھارت مشن کے تحت بہار و جھارکھنڈ کے باشندوں کی واپسی کا سلسلہ 18 مئی 2020 سے شروع ہوا۔

مگدھ کمشنر نے بتایا کہ 21 جولائی 2020 تک 14 ایئرلائنز برطانیہ، عمان، قطر، کرغزستان، میانمار، بنگلہ دیش، کویت، متحدہ عرب امارات، روس، سعودی عرب، یوکرین اور سری لنکا میں پھنسے لوگ واپس آئے ہیں۔

اس آپریشن میں ایئر انڈیا، انڈیگو، اسپائس جیٹ، میانمار ایئرلائنز، جزیرا ایئر لائنز، فلائی دبئی، کویت ایئر لائنز، قطر ایئر لائنز، سلام ائیر، ایئر عربیہ اور ایوا ٹریفک کمپنیوں کی کل 102 فلائٹ آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: کورونا سے ایم ایل سی سنیل سنگھ کی موت

وندے بھارت مہم کے تحت 16،142 مسافر گیا ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں، جن میں بہار سے 15،140 مسافر اور جھارکھنڈ کے 1002 مسافر شامل ہیں۔

ان میں سے 3،542 اپنے خرچ پر قرنطین مرکز میں رہ رہے ہیں، جبکہ 11،274 سرکاری قرنطین میں رہے، اب تک 12،953 افراد قرنطین مدت پوری کرچکے ہیں۔

جن کو قرنطین سرٹیفکیٹ دے کر ان کی منزل پرپہنچا دیا گیا ہے۔ اس وقت قرنطین مرکز میں 1،863 افراد موجود ہیں، جن میں سے 383 اپنے خرچ پر قرنطین مرکز میں ہیں اور 1،480 سرکاری خرچ پر ہیں۔

ان ممالک سے بھارتی واپس آئے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات سے 3938
  • کویت سے 3748
  • قطر سے 2317
  • عمان سے 4 2،429
  • بنگلہ دیش سے 899
  • سعودی عرب سے 185785
  • کرغزستان سے 4344
  • روس سے 234
  • یوکرائن سے 130
  • سری لنکا سے 70
  • میانمار سے 45

تو وہیں برطانیہ سے 41 اور مصر سے 20 افراد اپنے بھارت واپس آئے ہیں۔

145 افراد (بذریعہ راستہ) بھوٹان سے واپس آئے۔ وندے بھارت مہم کے تحت، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ ہوائی اڈے پر کی گئی۔ سب کو ویلکم کٹس دی گئیں، جس میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ سبھی جانکاریوں کے ساتھ کچھ ضروری سامان دستیاب تھے۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 3:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.