جنوب مغربی مانسون بہار، پنجاب، مشرقی راجستھان اور ساحلی کرناٹک میں فعال رہا جبکہ اروناچل پردیش، اڈیشہ، مشرقی اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، گجرات، مراٹھواڑہ، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں کمزور رہا۔
جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بالٹستان، مظفر آباد، اتراکھنڈ، راجستھان، بہار، مغربی بنگال میں گنگا ساحلی علاقوں، اڈیشہ ، آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں الگ الگ مقامات پر منگل کو 17:30 بجے سے بدھ کو8:30 کے درمیان آندھی طوفان کااثررہا۔
یہ بھی پڑھیں:
محکمہ موسمیات: مانسون کی تازہ ترین معلومات
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے، سکم، مغربی بنگال میں گنگا کے ساحلی علاقے، مشرقی راجستھان، کونکن، گوا، ساحلی کرناٹک، داخلی کرناٹک اور کیرالہ میں بیشتر مقامات پر، جھارکھنڈ، بہار، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، مغرب مدھیہ پردیش، انڈمان و نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں کئی مقامات پر، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ہریانہ جموں و کشمیر، لداخ، مشرقی مدھیہ پردیش، گجرات اور وسطی مہاراشٹر میں کچھ مقامات کے ساتھ ہی اروناچل پردیش، اڈیشہ، اترپردیش، مغربی راجستھان، ودربھ، چھتیس گڑھ، سوراشٹر، کچھ، مراٹھواڑہ، ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، رائلسیما اور تمل ناڈو میں الگ الگ مقامات پربارش ہوئی یاپھرگرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑے۔
یو این آئی