گیا میں پیر کی شام سے لاپتہ آٹو ڈرائیور کی منگل کو لاش برآمد ہوئی ہے۔ مہلوک کی پہچان کونچ کے آنتی کا رہنے والا ستیش یادو کے طور پر ہوئی ہے۔
گزشتہ شام آٹو سے مسافروں کو لے کر کر مائن موڑ ستیش چھوڑنے گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ سواری اتار کر وہ اپنے گاؤں واپس نکلا تھا لیکن گھر تک نہیں پہنچا۔
گھر والے منگل کے روز گاؤں والوں کے ساتھ اس کی تلاش میں نکلے تو گھر سے تین کلومیٹر دور کرمائن موڑ پر اس کا آٹو نظر آیا۔
تلاش کرنے پر پاس میں ہی گیہوں کے کھیت میں اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پہلی نظر میں لگتا ہے کہ اس کا قتل کسی اور جگہ پر کیا گیا ہے کیونکہ جس جگہ سے لاش برآمد ہوئی ہے وہاں پر خون کے دھبے نہیں تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ستیش کا قتل گلاریت کر کیا گیا ہے۔ ستیش شادی شدہ تھا اور اس کی تین ماہ کی بچی ہے وہ گھر کا اکلوتا بیٹا تھا۔ لواحقین نے اس معاملے میں آنتی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
گیا کے ایس ایس پی آدتیہ کمار نے بتایا کہ آٹو ڈرائیور کے قتل کی اطلاع ملنے پر مقامی تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر اے این ایم سی ایچ پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا تھا، جہاں پر پوسٹ مارٹم کر لواحقین کو لاش سپرد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
خاتون کو زندہ جلانے میں گھر والوں کا ہاتھ: گورکھپور پولیس
انہوں نے کہا کہ قتل کیوں ہوا ہے اس کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے تاہم پولیس جلد ہی اس کا انکشاف کرنے کے ساتھ ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرے گی۔