ETV Bharat / state

Minority Credit Scheme in Bihar گیا میں وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت منظوری نامہ تقسیم کئے گئے - کیمپ لگا منظوری نامہ تقسیم

ضلع گیا میں وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت 23نومبر کو منتخب افراد کے درمیان منظوری نامہ تقسیم ہوگا، اور کاؤنسلنگ کے ایک ہفتہ بعد انکے بینک کھاتوں میں رقم جمع کی جائے گی۔ Gaya Credit Scheme For Minorities

Minority Credit Scheme in Bihar
Minority Credit Scheme in Bihar
author img

By

Published : Nov 18, 2022, 5:45 PM IST

گیا: ریاست بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت بننے کے بعد سے بحالی سرٹیفکیٹ، روزگار سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے ’’وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض منصوبہ‘‘ کے تحت درخواست گزاروں کو کیمپ کے دران ’’روزگار قرض منظوری نامہ‘‘ دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ’’اس کا مقصد بہار میں لاکھوں افراد کو نوکری یا روزگار مہیا کرنا ہے۔‘‘ یہ پہلا ایسا موقع ہے جب قرض کے لیے کیمپ لگا منظوری نامہ تقسیم کیا جائے گا۔

اس سے قبل روزگار قرض کے لیے پہلے درخواست وصول کی جاتی اور بعد ازاں کاغذات کی ویریفیکشن کے لیے کیمپ لگایا جاتا تھا۔ ضلع سلیکشن کمیٹی اسکے بعد شرائط کی روشنی میں زیادہ نمبرات حاصل کرنے والوں کا سلیکشن کرکے ایک فہرست محکمہ کے مالیاتی کارپوریشن کو ارسال کرتی تھی۔ کیمپ میں اقرار نامہ پر دستخط کے ذریعے منتخب درخواست گزاروں اور کارپوریشن کے مابین معاہدہ ہوتا تھا۔ تاہم اب اس میں ایک اور کیمپ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس میں اقرار نامہ پر رضامندی کا اظہار اور دستخط کرنے والے درخواست گزاروں کو قرض کی رقم کے حوالہ سے پہلے کاؤنسلنگ کی جائے گی۔ جس کے بعد ہی انہیں روزگار کے لیے قرض کی رقم دینے کے لیے منظوری نامہ تقسیم کیا جائے گا۔

اس کیمپ میں ڈسٹرک مجسٹریٹ، ڈی ڈی سی یا عوامی نمائندوں کے ہاتھوں منظوری نامہ اہل امیداروں کو دیا جائے گا اسکے بعد اگلے ایک ہفتے میں درخواست گزاروں کے کھاتے میں رقم ٹرانسفر کر دی جائے گی۔ محکمہ اقلیتی فلاح کے ضلع افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ ضلع گیا میں پہلے مرحلے کے لیے آئندہ 23نومبر کو کیمپ لگے گا جس میں 80منتخب درخواست گزاروں کو منظوری نامہ دیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے ہدایت نامہ موصول ہو چکا ہے اور پہلے مرحلے میں جن 80افراد کو قرض کی رقم دی جائے گی انہیں اطلاع دی گئی ہے اور اس کیمپ میں منتخب افراد کی حاضری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کاؤنسلنگ کے تعلق سے کہا کہ ’’دراصل محکمہ اقلیتی فلاح کے مالیاتی کارپوریشن کچھ آسان شرائط پر قرض کی رقم پانچ فیصد شرح سود پر دیتا ہے اور اسکی رقم کی واپسی لازمی ہے لیکن درخواست گزاروں میں افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں کہ وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض رقم واپس نہیں لوٹانا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ قرض کی رقم کی واپسی کے علاوہ دیگر غلط فہمیوں کے ازالہ کے حوالہ سے کیمپ میں کائونسلنگ کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں اس مرتبہ 260افراد کا نام قرض کے لیے سلیکٹ ہوا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 80افراد کو قرض کی رقم دی جائے گی اور اسکے بعد بقیہ کو دوسرے مرحلے میں رقم دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.