ETV Bharat / state

School Girl Kidnapped کیمور میں معصوم بچی کے اغوا ہونے کا خدشہ

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 8:18 PM IST

ضلع کے رام گڑھ علاقہ میں ایک معصوم بچی کے اغوا ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ دراصل سرسوتی ودیا مندر میں پڑھنے گئی پانچ سالہ بچی کے کنبہ نے اغوا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ وہیں سی سی ٹی وی کیمرہ کی جانچ میں بچی کو نامعلوم افراد کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔School Girl Kidnapped

School Girl Kidnapped
کیمور میں معصوم بچی کے اغوا ہونے کا خدشہ

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ان دنوں جرائم کے کئی واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ضلع کے رام گڑھ علاقہ میں ایک معصوم بچی کے اغوا ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ دراصل سرسوتی ودیا مندر میں پڑھنے گئی پانچ سالہ بچی کے کنبہ نے اغوا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ وہیں سی سی ٹی وی کیمرہ کی جانچ میں بچی کو نامعلوم افراد کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں معاملے کی جانکاری ملتے ہی کیمور ایس پی راکیش کمار خود موقع پر پہنچے ہیں اور علاقہ کا معائنہ کیا ہے اور بچی کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی معاملہ کا خلاصہ کر دیا جائےگا۔School Girl Kidnapped

دراصل رامگڑھ کے رہاٸشی نندو سنگھ ولد ارون سنگھ کی پانچ سالہ بیٹی گولڈی کماری رامگڑھ سرسوتی ودیا مندر میں پڑھتی ہے۔ آج بچی کا بیگ اسکول میں ہی رہ جانے پر جب اسکول کے اساتذہ نے اس کی اطلاع گھر والوں کی دی کہ بچی بیگ چھوڑ کر ہی گھر چلی گئی ہے۔ اس پر گھر والوں نے بچی کے گھر نہ آنے کی بات کہی۔ اسی دوران گھر کے لوگوں نے بچی کو تلاشنا شروع کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا، اس کے بعد انہوں نے مائک کے ذریعہ بھی اعلان کرایا۔ لیکن کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: Kaimur Gas Agency Owner Kidnapped: کیمور گیس ایجنسی مالک کے اغوا کا خدشہ

بچی کے اہلخانہ نے اس بات کی اطلاع مقامی تھانہ کو دی۔ ایس پی کیمور کو جب اس کی طلاع ملی تو وہ اسکول پہنچے اور تفتیش کی۔ وہیں جب اسکول میں لگے کیمرے کی جانچ کی گئی تو بچی کو کسی نامعلوم شخص کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس پی نے تحقیقات کر جلد ہی معاملہ کا خلاصہ کرنے کی بات کہی ہے ۔وہیں کنبہ کے لوگوں نے اغوا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.