ریاست بہار میں ضلع گیا کے فتح پور میں مجرمانہ واردات کو انجام دینے والے چار بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ان بدمعاشوں نے گزشتہ روز کپڑا دوکان کے مالک محمد جاوید خان سے بیس لاکھ روپیے رنگداری کا مطالبہ کیا تھا، پیسے نہیں دیے جانے پر جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ اس کے علاوہ فتح پورمیں ہی واقع ایک موٹر سائیکل شوروم سے بھی رنگداری کے طور پر رقم مانگی گئی تھی، رقم نہیں دیے جانے پر شوروم میں گولی چلائی گئی جس میں ایک ملازم زخمی بھی ہوگیا۔ Arrested for demanding dye money in Gaya
آج پولیس نے ان بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی ہرپریت کور نے بتایا کہ فتح پور واقعہ کے ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس کے بعد ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مرتنجے کمار نالندہ، محمد حسین انصاری عرف ٹیپو سلطان دھنباد واسع پور، گوتم کمار شیخپورہ اور روہت کمار نوادہ ضلع کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ انکے پاس سے آٹھ عدد موبائل فونز، فرضی سیم پانچ عد ، فرضی ادھار کارڈ چارعدد، چاقو دو عدد،دیسی طمنچہ تین عدد، دیسی پسٹل تین عدد اور گولی 28 عدد برآمد ہوئی ہے، یہ تمام افرادکئی مجرمانہ واردات میں شامل تھے۔ اس گروہ کا اہم سرغنہ مرتنجے اور محمد ٹیپو خان ہے، جو گیاضلع کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی مجرمانہ واردات انجام دیتے تھے، پولیس کافی دنوں سے ان ملزموں کی تلاش میں تھی۔
مزید پڑھیں:بھاگلپور: تاجر سے 50 لاکھ رنگداری کا مطالبہ