ریاست بہار کے گیا ضلع کے گروابلاک کے مخدوم پور گاوں میں نیشنل یوتھ فاونڈیشن کی میٹنگ ہوئی۔اس میں مسلم مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ساتھ ہی اس میٹنگ میں آپسی اتحاد و اتفاق پر زور دیا گیا۔Meeting On Muslim Issues In Gaya In Bihar
میٹنگ کے تعلق سے محمد گلزار نے بتایا کہ میٹنگ کا مقصد اپنے سماج کے لوگوں کومتحد کرنا ہے کیونکہ کچھ ایسے مسائل ہیں جس سے گاوں دیہات سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔سیاسی حصے داری پر سیاسی جماعتوں نے بات کرنی تو بند کردی ہے اور اب اس کے مثبت اثرات یہ مرتب ہوئے ہیں۔ گاوں دیہات کے الیکشن میں بھی مسلمانوں کی نمائندگی حاشیے پر ڈال دی گئی ہے ۔کچھ آپسی تنازعات اور ضد کی وجہ سے بھی نقصانات کا سامنا ہے۔
مسلم علاقوں میں بنیادی سہولیات جس میں تعلیم ، صحت ، پانی ، روزگار اور دوسری چیزوں کافقدان ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ گاوں دیہاتوں میں ایسی کوئی قیادت نہیں ہے جو بلاک سطح پر افسران اور عوامی نمائندوں تک باتوں کو پہنچاسکے۔پہلے کہاجاتا تھا کہ مذہبی منافرت شہری علاقوں میں ہوتی ہے۔گاوں دیہات کی فضاء خوشگوار ہے لیکن حال کے برسوں میں گاوں بھی اس کی زد میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Nitish Kumar On Drought خشک سالی کا صحیح اندازہ کر کے کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیاری کریں، نتیش کُمار
اس میٹنگ میں ضلع پریشد رکن کے شوہر ممتاز عالم ، مکھیا اظہرعلی ، مکھیا پرویز عالم ، پنچایت سمیتی رکن محمد ندیم کے علاوہ علاقے کے کئی معززحضرات کی شرکت ہوئی۔عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔