ETV Bharat / state

مظفر پور: لیچی کے باغ میں متعدد کووں کی اچانک موت

لیچی کے باغات میں بہت سے کوے مردہ پائے گئے ہیں۔ محکمہ مویشی پروری کی ٹیم جانچ کے لیے مردہ کووں کا نمونہ اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی کووں کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

کووں کی اچانک موت
کووں کی اچانک موت
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 1:39 PM IST

بہار کے ضلع مظفر پور کے کرجا تھانہ کے ریپورہ میں لیچی باغ میں ایک درجن سے زائد کووں کی اچانک موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد سے آس پاس کے علاقے میں دہشت پیدا ہوگئی ہے۔ مقامی لوگ برڈ فلو کے خدشے سے خوفزدہ ہیں۔

کووں کی اچانک موت

مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع محکمہ مویشی پروری کے آفیسر کو دی۔ لیچی کے باغات میں کووں کو شور مچاتے دیکھا گیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک درجن سے زیادہ کووے تڑپ رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے کووے مر گئے۔

اس معاملے کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد محکمہ مویشی پروی کی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ٹیم نے مردہ کوے کا نمونہ لے کر جانچ کے لیے پٹنہ بھیج دیا ہے۔ وہیں، برڈ فلو کے خدشات کے پیش نظر آس پاس کے متعدد پولٹری فارمس سے مرغیوں کے نمونے بھی جانچ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.