پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ سنیچر کی رات بدمعاشوں نے گوندرا پنچایت کے بلا چک گاﺅں میں سی ایس پی آپریٹر امریندر ٹھاکر (23) کا گولی مار کرقتل کر دیا ۔ متوفی امریندر ٹھاکر کوئیلہ بیلاوا پنچایت کے بکھری گاﺅں کا باشندہ تھا۔ اس واقعہ سے مشتعل گاﺅں والوں نے آج صبح چکیا تھانہ کا گھیراﺅ کے ہنگامہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ گاﺅں والوں نے سڑک جام کر دیا۔
ذرائع نے بتایاکہ معاملے کی اطلاع کے بعد پولیس کے سنیئر افسران نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا۔ بجھا کر حالات کو کنٹرل کیا ۔ اس سلسلے میں متوفی کی اہلیہ کے بیان پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔