ETV Bharat / state

بیگو سرائے میں منشیات اور شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار - etv bharat news

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیرو مائل او پی تھانہ علاقہ کے پپرور میں کثیر مقدار میں گانجہ اور شراب کاروبار کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر محمد شمشاد عالم کے گھر پر کل رات چھاپے ماری کی گئی جس میں 120 کیلو گانجہ اور 46 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی۔

Man held with drugs and liquor
بیگو سرائے میں منشیات اور شراب کے ساتھ اسمگلر گرفتار
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 8:49 PM IST

بہار کے بیگوسرائے ضلع میں زیرو مائل آﺅٹ پوسٹ( او پی) علاقہ کے پپرور میں پولیس نے 120 کلوگرام گانجہ اور کثیر مقدار میں دیسی اور انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیرو مائل او پی تھانہ علاقہ کے پپرور میں کثیر مقدار میں گانجہ اور شراب کاروبار کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر محمد شمشاد عالم کے گھر پر کل رات چھاپے ماری کی گئی جس میں 120 کلو گانجہ اور 46 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ اس معاملے میں منشیات کاروباری محمد شمشاد عالم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔ برآمد گانجہ کی قیمت دس لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

وہیں دوسری جانب زیرو مائل پولیس نے منوج شاہ کے گھر میں شراب رکھے جانے کی خفیہ اطلاع پر چھاپے ماری کی۔ اس کاروائی میں 27 بوتل انگریزی شراب اور 110 بوتل دیسی شراب برآمد کی گئی ہے۔ اس معاملے میں منوج شاہ کے بیٹے گوتم کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.