ETV Bharat / state

'بنگال انتخاب میں مجلس پوری مضبوطی سے اترے گی' - اخترالایمان

بہار انتخاب کے بعد اب بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے جہاں تمام پارٹیاں بنگال پہنچ کر اپنے کارکنان سے ملاقات کر ان کا حوصلہ بڑھا رہی ہیں۔ نیز انتخاب کے مدنظر ماحول کیا ہے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

The Majlis will come down strongly in the Bengal elections said akhtarul iman
'بنگال انتخاب میں مجلس پوری مضبوطی سے اترے گی'
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 4:08 PM IST

بنگال اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی انٹری سے دونوں پارٹیوں بی جے پی و ٹی ایم سی میں بے چینی صاف طور سے محسوس کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں مجلس کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ ہم لوگ بنگال میں پوری مضبوطی سے اتریں گے، جو لوگ ہمیں کہا کرتے تھے بہار اسمبلی انتخابات میں کہ ایک سیٹ بھی جیت نہیں سکیں گے، مگر آج آپ دیکھیں پانچ نشستوں پر ہم نے جیت درج کی ہے، ہم کسی کے بہکاوے میں نہیں آنے والے، ہمارے کارکنان بنگال میں زمینی محنت کر رہے ہیں اور نتیجہ بھی بہت جلد سامنے آئے گا۔

'بنگال انتخاب میں مجلس پوری مضبوطی سے اترے گی'

ایک سوال کے جواب میں اخترالایمان نے کہا کہ کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں ممتا بنرجی کے خلاف کیوں لڑ رہی ہیں؟ کانگریسی کارکنان کہتے ہیں کہ اخترالایمان جائے گا تو بی جے پی جیت جائے گی مگر جہاں ہم نہیں ہیں وہاں بی جے پی کیوں فتح یاب ہو رہی ہے؟ نصیحت دینے سے قبل لوگوں کو اپنے دانت صاف کرنے چاہیے نہ کہ دوسرے کے دانت کو کالا بتائیں۔

اخترالایمان نے کہا کہ پارٹی کتنی سیٹ پر انتخاب میں آئے گی ابھی اس پر غور و خوض کیا جا رہا ہے، اگر فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لئے اتحاد میں شامل ہونا پڑا تو اس سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے: 'سیمانچل کی ترقی کے لئے ممبران اسمبلی متحد ہوں'

اس مرتبہ بنگال انتخاب میں مقابلہ ٹی ایم سی یعنی ممتا بنرجی و بی جے پی کے درمیان مانا جا رہا ہے، اور دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ رہنما اپنے اپنے ووٹرز کو لبھانے میں لگے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ سے لیکر یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تک بنگال کا انتخابی دورہ کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.