ETV Bharat / state

پولیس لاٹھی چارج ناقابل برداشت اور گھناؤنا عمل: عبدالغنی - پالیسی میں تبدیلی

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کی بربریت اور وحشیانہ حملہ کی مذمت کی۔

پولیس لاٹھی چارج ناقابل برداشت اور گھناؤنا عمل: عبدالغنی

author img

By

Published : Dec 17, 2019, 7:09 PM IST

بہار اسٹیٹ ارود ٹیچرس ایسوسی ایشن ارریہ کے ضلع صدر عبدالغنی نے کہا کہ’ آج جمہوری ہندوستان پر اس طرح کا وحشیانہ سلوک ایک بدنما داغ ہے۔ یہ بات انہوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے تناظر میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ذریعہ گزشتہ دنوں جو شہریت ترمیمی ایکٹ لایا گیا ہے وہ ہندوستان کی آئین و دستور کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ پر پولیس کے ذریعہ طلبا و طالبات پر بہیمانہ طریقے سے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج میں شامل ملک کے مستقبل طلبا و طالبات پر کیمپس میں گھس کر مار پیٹ کرنا غندہ گردی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالات کو قابو کرنے کے نام پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کو منصوبہ بند سازش بتایا ہے اور لاٹھی چارج کرنے والے خاطی پولیس پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے عوام و خاص سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت نازک ہے اگر بیداری کا ثبوت نہیں دیا گیا اور آواز بلند نہیں گئی تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی انہوں نے کہاکہ ملک کی سالمیت، اپنے وجود کے تحفظ اور شناخت کے لئے آج قربانی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف فاربس گنج میں 18دسمبر کو ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مطالبات اور رجحان پر برسر اقتدار جماعتوں کے لیڈران کو اپنے پالیسی میں تبدیلی کرنا پڑتی ہے مگر موجودہ حکمراں جماعت اقتدار کے نشہ میں مخمور ہے اور اپنے خلاف بلند ہوتی ہوئی ہر آواز ور احتجاج کو بزور طاقت سبوتاڑ کرنا چاہتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.